صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کا سی آئی آئی ایشیا ہیلتھ 2021 چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب


حکومت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے کے بہتر مستقبل کے لیے طبی خدمات کی رسائی، سستی فراہمی، جوابدہی، قبولیت اور بیداری کے لیے عہد بستہ ہے: مرکزی وزیر صحت

"صحت مند معاشرہ ہی قوم کو امیر بناتا ہے"

Posted On: 28 OCT 2021 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2021:

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج سی آئی آئی ایشیا ہیلتھ 2021 چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس چوٹی کانفرمس کا موضوع ہے 'بہتر کل کے لیے صحت کی نگہداشت میں تبدیلی لانا'۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کا نتیجہ ہے کہ صحت کو بھارت میں ترقی سے جوڑا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے صحت کا مطلب صرف علاج تھا، لیکن اب ترقی کو صحت سے جوڑ دیا گیا ہے جس سے ملک میں صحت اور خوش حالی آئےگی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ احتیاطی نگہداشت صحت کے شعبے کا ایک لازمی جزو ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا، یوگا وغیرہ جیسے اقدامات صحت مند معاشرے کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P2SL.jpg

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صحت کی خدمات کے شعبے کے بہتر مستقبل کے لیے صحت نگہداشت، سستی فراہمی، جوابدہی، قبولیت اور بیداری کے لیے عہد بستہ ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے جنریک دواؤں، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) اور پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن وغیرہ کے لیے آیوشمان سوستھیہ اور کلیان کیندر، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) جیسی مختلف اسکیموں کا آغاز کیا ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ حکومت اس موضوع پر "ٹوکن سے ٹوٹل صحت تک" توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن اس سمت میں ایک اور ایسی ہی پہل ہے جس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اکتوبر 2021 کو کیا ہے۔ اس سے ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر نے ٹکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ صحت کے شعبے میں نینو اور روبوٹک ٹکنالوجی جیسی جدید ترین ٹکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ایک ایسا اقدام ہے جو زندگی کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا استعمال کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VUZ7.jpg

بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کوویڈ-19 وبا کے دوران عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم کے کام یاب اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح 'دوائی بھی،احتیاط بھی' اور 'دو گز دوری، ماسک ہے ضروری' جیسی مہمات عام لوگوں تک پہنچیں اور ملک میں کوویڈ-19 انفیکشن کو روکنے میں مدد ملی۔ اسی طرح ٹی بی، ایڈز وغیرہ جیسی مہمات کے کام یاب نفاذ میں آگاہی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب منسکھ منڈاویہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ نجی شعبے پر زور دیتے ہوئے کہ وہ بھارتی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، انھوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی صحت سیاحت کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اپنی بات پوری کی کہ حکومت 'صحت مند معاشرہ، خوش حال قوم' کے اصول پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے اور ملک میں اسے یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔

تقریب میں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے اہم سی آئی آئی عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

12286 U. No.

 

 


(Release ID: 1767301) Visitor Counter : 177