وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے جموں و کشمیر میں سڑک حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر  اظہار افسوس کیا


حادثے کا شکار ہونے والوں کے لئے وزیراعظم قومی ر احت فنڈ سے معاوضہ کی منظوری

Posted On: 28 OCT 2021 11:38AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے  تھٹری ڈوڈا کے نزدیک سڑک حادثہ میں ہونے والے انسانی زندگیوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے  وزیراعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف)  سے  معاوضہ کی رقم کی منظوری دی۔

وزیراعظم کے دفتر میں ٹویٹ کیا:

‘‘ جموں و کشمیر کے علاقے تھٹری، ڈوڈا کے نزدیک ہونےو الے سڑک حادثے سے صدمہ پہنچا۔ رنج وغم کی اس گھڑی میں  غمزدہ افراد کنبہ کے لئے  میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

میں دعا کرتا ہوں کہ جو لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں : PM @narendramodi

جموں وکشمیر کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے نزدیک ترین اعزا کو وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپئے کی رقم بطور معاوضہ دی جائے گی۔  زخمی ہونے والے افراد کو 50000 روپئے دیئے جائیں گے۔PM @narendramodi’’

 

 

 

 

************

 

U. No.12276


(Release ID: 1767116)