امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مناسب د ام والی دکانوں کی مالی ا فادیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے موثر اقدامات کئے جائیں گے: سکریٹری خوراک


مناسب دام و الی دکانوں کے ذریعہ چھوٹے ایل پی جی سلینڈروں کی خوردہ فروخت کے لئےمنصوبہ بندی جاری

Posted On: 27 OCT 2021 1:00PM by PIB Delhi

خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمہ کے سکریٹری جناب سدھانشوپانڈے نے  مناسب دام و الی دکانوں کی مالی افادیت میں اضافہ کرنے کے موضوع پر ہونے والی ویڈیو کانفرنسنگ میں اس مقصد کے حصول کے لئے موثر ا قدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی )، محکمہ ٔ مالی خدمات  (ڈی ایف ایس)، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی)، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل )، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل)، ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ پی سی ایل) ، سی ایس سی ای گورنینس سروسیز انڈیا لمیٹڈ ، (سی ایس سی) اور تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  نمائندوں نے  اس ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی۔

سی ایس سی کے سی ای او نے سی ایس سی کے ذریعہ فراہم کی جانےوالی بہت سی خدمات کی پیشکشوں کے بارے میں  معلومات دیں۔ اس کے بعداس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علااقوں کی حکومتوں کے ساتھ  الگ الگ ملاقات کرنے اوراتحاد قائم کرنے کی غرض سے  انجام دی گئی سرگرمیوں پر  تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے نمائندوں میں مناسب داموں والی دکانوں کی افادیت کو بڑھانے کی غرض سے سی ایس ای کے ساتھ کئے جانےوالے اتحاد کی ستائش کی۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیاکہ  وہ مقامی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق امکانات کاجائزہ لینے کے لئے سی  ایس سی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

 

ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے  سی ای سی کو، اہم فائدوں اور مناسب داموں والی دکانوں کی صلاحیت سازی کے حوالے سے لوگوں میں احساس پیدا کرنے کے لئے ر یاستوں / مرکز  کے زیر انتظام علاقوں  کے مختلف گروپوں  کے ساتھ  ان کی موجودہ صورتحال پر مبنی ورکشاپس اور ویبنار منعقد  کرنے کا مشورہ دیا۔

تیل فروخت کرنے و الی کمپنیوں کے نمائندوں نے مناسب دام والی دکانوں کے ذریعہ چھوٹے ایل پی جی سلینڈروں کی خردہ فروخت کی تجویز کو سراہا  اور یہ بھی بتایا کہ اس مقصد کے لئے دلچسپی رکھنے وا لی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرکے ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

مالی خدمات کے محکمہ سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے سرمایہ میں ا ضافہ کے لئے مناسب داموں والی دکانوں کے ڈیلروں کو مدرا قرضہ  جات فراہم کرتے ہوئے  مالی خدمات کی فراہمی سے متعلق تجویز کی تعریف کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مقصد کے لئے دلچسپی رکھنے وا لی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرکے ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

اپنے اختتامی کلمات میں ، ڈی ایف پی ڈی کےسکریٹری نے اس کا ذکر کیا کہ مختلف  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقے ان پروگراموں کواپنا سکتے ہیں اور اپنے انفرادی تقاضوں کے مطابق ان کو ڈھال سکتے ہیں۔ ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے ریاستوں / مرکز کے زیر  انتظام علاقوں کو،  مناسب داموں والی دکانوں کے ڈیلرس کو ان پروگراموں کے فائدوں کے بارے میں حساس بنانے کے لئے  ایک ساتھ آگاہی اور لوگوں تک رسائی کی مہم چلانے کا مشورہ بھی دیا۔

 

************

 

ش ح ۔  س ب ۔ ف ر

U. No.12247



(Release ID: 1766868) Visitor Counter : 147