سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسی موٹر سائیکل لے جارہے بچے کے لئے تحفظاتی گنجائشوں کے لئے ضابطوں کا مسودہ

Posted On: 26 OCT 2021 12:55PM by PIB Delhi

موٹر گاڑیوں کے قانون کی دفعہ  129  میں  موٹر گاڑیوں کے (ترمیمی) قانون 2019  مورخہ: 9  اگست 2019  کے ذریعے  ترمیم کی گئی۔ اس شق میں دوسری گنجائش ہے – ’’مزید فراہم کیا گیا ہے کہ مرکزی سرکار ضابطوں کے ذریعہ 4 سال سے کم عمر کے  اُن بچوں کی  تحفظ کے لئے اقدامات فراہم کر سکتی ہے، جو  موٹر سائیکل پر  سوار ہو یا اسے  کسی موٹر سائیکل پر لے  جایا  جا رہا ہو۔‘‘

وزارت نے  بذریعہ جی ایس آر  758 (ای) مورخہ : 21  اکتوبر 2021  ضابطوں کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ  -

  1. چار سال سے کم عمر بچوں کے لئے تحفظاتی  پٹی  استعمال کی جانی چاہئے تاکہ موٹر سائیکل کے ڈرائیور کے ساتھ بچے کو  باندھا جاسکے۔
  2. ڈرائیور کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ  پیچھے بیٹھنے والا بچہ  کو جس کی عمر  9 ماہ سے 4  سال کے درمیان ہو، اس قت تک  اسے  اپنا  کریش ہیلمٹ پہننا  ہوگا، جو اس کے سر کے سائز کے مطابق ہو، یا  اسے  بائیسیکل کا  ہیلمٹ پہننا ہوگا، جو کہ  ] اے ایس ٹی ایم 1447[/]یوروپی (سی ای این) بی ایس  ای این  1080 / بی ایس  ای این 1078[ کے مطابق ہو اور یہ خصو صیات ہندوستانی معیارات کی بیورو کے قانون  2016  کے تحت  ہندوستانی معیارات کی  بیورو کے ذریعے بیان کردہ ہوں۔
  3. 4سال تک کی عمر کے  اُن بچوں کے ساتھ، جنہیں موٹر سائیکل پر پچھلی سیٹ پر لے جایا جا رہا ہو، موٹر سائیکل کی رفتار 40  کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ  نہیں ہونی چاہئے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے درج ذیل لنک پر  کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-12209


(Release ID: 1766571) Visitor Counter : 163