وزارت دفاع

بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات 2021 : 27 سے 29 اکتوبر 2021 کو

Posted On: 26 OCT 2021 11:11AM by PIB Delhi

2018 میں  پہلی بار  منعقد  کئے گئے  بھارت بحرالکاہل  علاقائی مذاکرات ( آئی پی آر ڈی )  بھارتی بحریہ کی سب سے بڑی بین الاقوامی  سالانہ کانفرنس ہے ۔ اور حکمت عملی  کی سطح کے اعتبار سے بحریہ کی  مصروفیت  کا اصولی  مظاہرہ ہے ۔ نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن  بحریہ کی  معلومات  کا حصہ دار ہے  اور اس  سالانہ تقریب کا  ہر ایڈیشن کا اعلی منتظم ہے ۔ بھارت بحرالکاہل  علاقائی مذاکرات کے  ہر کامیاب ایڈیشن کا مقصد ہے یہ  کہ مواقع اور چیلنجز دونوں کا جائزہ لیا جائے جو کہ  بھارت بحرالکاہل کے اندر  اٹھتے ہیں ۔ 2018 میں بھارت بحر الکاہل  علاقائی مذاکرات میں 4 اہم ذیلی موضوعات پر توجہ دی گئی تھی  ان موضوعات میں  بحری تجارت ، علاقائی کنکٹی ویٹی ، لگاتار بحری  نگرانی بحری اسپیس کے  ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ ، پورے خطہ کے لئے درپیش چنوتیاں مثلاً ہمہ وقت  موجود بحری نگرانی بحری گنجائش کا افزوں  ڈیجیٹائزیشن اور بحری ڈومین کے اندر کی جانے والی  بد خواہی   اور مجموعی  بحری  سلامتی کو بڑھانے کے معاملے میں صنعت کا کردار شامل ہے ۔

تین روزہ بھارت بحرالکاہل  علاقائی  آن لائن مذاکرات  2021 ، 27، 28 اول 29 اکتوبر 2021 کو منعقد ہورہےہیں ۔ اس سال کے بھارت بحر الکاہل علاقائی مذاکرات میں 21 ویں صدی کے دوران بحری  حکمت عملی  میں ارتقا: ذمہ داریاں ، چنوتیوں اور مستقبل کا راستہ کے  وسیع موضوع کے تحت   8 مخصوص ذیلی موضوعات پر  توجہ دی جائے گی ۔ تین دن تک چلنے والی مذاکرات میں  ان ذیلی موضوعات پر  پینل مذاکرات ہوں گے  جو 8 اجلاس  پر مشتمل ہوں گے ۔ اس کا مقصد آزادانہ  نظریات  اور خیالات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

 اجلاس  وزیر دفاع ، خارجی امور کے وزیر اور  پیٹرولیم اور  قدرتی گیس کے وزیر کے خطاب کے ساتھ جاری  رہیں  گے ۔

اس سالانہ  مذاکرات کے ذریعہ بھارتی بحریہ  اور نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن بھارت بحر الکاہل کے بحری ڈومین کو اثر ڈالنے والے  یا متاثر کرنے والے جغرافیائی  سیاسی  صورت حال سے متعلق  مذاکرات کے لئے ایک پیلٹ فارم  فراہم کرنا جاری رکھے گا۔
 

***********

 

ش ح۔ح ا۔ ر ب

U. NO. 12201

 



(Release ID: 1766545) Visitor Counter : 208