صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 102.27کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
سردست صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,306 نئے معاملات درج کئے گئے
اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,67,695) ہے جو کہ 239 دنوں میں کم ترین ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.24) فیصد ہےجو کہ پچھلے ایک ماہ سے 2 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
25 OCT 2021 9:46AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,30,720 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 102.27 کروڑ (1,02,27,12, 895) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 1,01,52,393 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,78,224
|
دوسری خوراک
|
91,50,822
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,69,475
|
دوسری خوراک
|
1,57,27,472
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
40,72,14,067
|
دوسری خوراک
|
12,62,73,063
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,20,53,801
|
دوسری خوراک
|
9,11,69,536
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,81,37,930
|
دوسری خوراک
|
6,39,04,274
|
میزان
|
1,02,27,12,895
|
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 18,672 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,35,67,367 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 98.18 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 120 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,306 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر 1,67,695 ہوگئی ہے اور یہ گزشتہ 239 دن کے دوران مریضوں کی سب سے کم تعداد ہے۔سردست مریضوں کی تعداد ملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.49 فیصد ہے، جو کہ مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں طبی نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 9,98,397 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 60.07 کروڑ سے زیادہ (60,07,69,717) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.24 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 31دنوں سے لگاتار 2 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 1.43 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 21 دنوں سے 2 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 56 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے۔
****************
( ش ح ۔س ب۔ف ر)
U.No. 12160
(Release ID: 1766230)
Visitor Counter : 194