وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

مارٹن اسکارسیس اور اسٹیوان زابو کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا


مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے  گووا میں ہونے والے 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے لئے اہم اعلانات کئے

بجا طور پر ہندوستان کی مختلف قسم کی کہانیوں نے ہمیں اس کرہ کابرصغیر بنا دیا ہے

انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف  انڈیا نے نئی ٹکنالوجی اپنائی، بڑے او ٹی ٹی شراکت داروں کو فلم میں شرکت کی دعوت دی گئی

اٹرنیشنل فلم فیسٹول آف  انڈیا کے ساتھ ساتھ برکس فلم فیسٹول کابھی اہتمام کیا جائے گا

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے ‘75 کریئیٹو مائنڈس آف ٹومارو’ مقابلے کااہتمام کیا جائے گا، ایوارڈ جیتنے و الے نومبر میں گوا میں فلم فیسٹول میں شرکت کریں گے

انٹرنیشنل سیکشن کے لئے 96 ملکوں سے ریکارڈ  صرف 624 فلمیں موصول ہوئی ہیں

کارلوس سورا کی ہدایت میں بنی فلم ‘دی کنگ آف آل دی ورلڈ’ اوپننگ فلم کے طور پر منتخب کی گئی ہے

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اعلان کیا ہے کہ جناب اسٹیوا ن زابو اور جناب مارٹن اسکورسیس کو گوا میں 52 ویں  انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ جناب اسٹیون زابو فلم کے ایک سب سے اہم نقاد  اور مشہور فلم ڈائریکٹر ہیں  جن کا تعلق ہنگری سے ہے۔ وہ 1981 کی میپ ہسٹو اور 1966 میں فادر جیسی بہترین فلمیں بناکر گزشتہ کچھ دہائیوں میں کافی مشہورہوئے ہیں جبکہ مارٹن کوسیس ہالی ووڈ کے نئے دور کی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں ، جنہیں ایک بڑا اعزاز حاصل ہے اور وہ فلم کی تاریخ میں سب سے بااثر ڈائریکٹر ہیں۔

ایوارڈ کااعلان کرنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ہندوستان داستان یہ کہانی سنانے والوں کی ا یک زبردست سرزمین ہے ، اورہماری کہانیوں نے دنیا میں ا پنا ایک مقام اور ایک سوچ بنائی ہے۔ بجا طور پر ہندوستان کی مختلف قسم کی کہانیوں نے ہمیں اس کرہ کا بر صغیر بنا دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندستان کے سب سے پروقار فلم فیسٹول کا 52 واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر 2021ء کو ساحلی ریاست میں منعقد ہوگا۔

بڑے او ٹی ٹی شراکت داروں کے ساتھ اشتراک

وزیر موصوف نے بتایا کہ  پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف ا ٓئی) نے فلم فیسٹول میں بڑے بڑے او ٹی ٹی شراکت داروں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ پہلی صف میں نیٹ فلکس،  ایمازون پرائم، زی 5، ووڈ اور سونی لائیو مخصوص درجات کے اہتمام مواد پر مبنی آغاز اور پیش جائزے کے توسط سے فلمی میلے میں شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ اس موقع پر فلم پیکج کی ا سکریننگ مختلف النوع دیگر جائے موقع اور ورچوئل تقریبات کا اہتمام کیا  جائے گا۔ جناب ٹھاکر نے  یہ بھی بتایاکہ او ٹی ٹی پر فلمیں ملاحظہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور آئی ایف ایف  آئی صنعت  کے فنکاروں  کے لئے نئی ٹکنالوجی  اپنا رہی ہے اورانہیں ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کررہی ہے تاکہ او ٹی ٹی شراکت داروں کے ساتھ گفت و شنید کرسکیں۔

نیٹ فلیکس امیج اور آرٹس کے لئے پیرس میں قائم مشہور اسکول  گوبیلنس- اسکول لی امیج کے ذریعہ 3 روزہ ورچوئل ماسٹر کلاس کا اہتمام کررہی ہے ۔ نیٹ فلکس جین کمپین کے ذریعہ دی پاور آف ڈاگ کاانڈیا پریمیئر کا اہتمام کرے گا۔ اس کی فلم دھماکہ کی ایک خصوصی ا سکریننگ کے اہتمام کی بھی تجویز ہے۔ نیز اس میں نیٹ فلکس کی فلم کارتک آریہ نند کے ذریعہ بنائی گئی فلم کو متعارف کرایا جانا بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ  ا ٓریہ  نک کا بھی پے جائزہ لیا جانا بھی شامل ہے جو ایک آنے و الی پرجوش کرائم تھیریلر سیریز ہے جس کے اداکار روینہ ٹنڈن اور آسوتوش رانا ہے۔

سونا لائیو نے اسکام -1992 کے ذریعہ ماسٹر کلاس کی تجویز رکھی ہے جس کے اسکرین پلے رائٹر سمت پروہت ہیں اور سورودے اندرانی چکربرتی کے ذریعہ  اسےموڈیفائی کیا گیا ہے۔

زی 5 نے بطور خاص مشہور کھلاڑی پائیس  اور بھوپتی پر ایک دستاویزیر سیریز بریک پوائنٹ بنائی ہے جسے  نتیش تیواری اور اشونی ایئر کے ذریعہ آئی ایف ایف آئی کے لئے تیار کی گئی ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے کل کے 75 ا ختراعی ذہن کو تسلیم کیا جانا

ایک بڑے اعلان میں جناب انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ افی  ہندوسان بھر کے باصلاحیت  ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ صنعت اور اصل دھارے کے سنیما فلم سازوں کے ساتھ جڑ سکیں۔ 75 اختراعی ذہن (35 سال سے نیچے) کو صنعت رہنمائوں کے ساتھ گفتگو کے لئے مدعو کیا جائے گا اوروہ فیسٹول میں ماسٹر کلاسیز میں شرکت کریں گے۔ ان نوجوانوں کو ملک بھر کے نوجوان فلم سازوں کے لئے ایک مقابلے کے ذریعہ سلیکٹ کیا جائے گا۔ اس مقابلے کا مقصد 75 نوجوان فلم سازوں، اداکاروں، گلو کاروں، اسکرپٹ رائٹر اور دیگر کو ایک پلیٹ فا رم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عا لمی سطح کے تسلیم شدہ تقریب میں اپنی ذہانت کی نمائش کرسکیں۔

آن لا ئن درخواستیں داخل کرنے کی آخری 30 اکتوبر 2021 ہے۔‘‘ 75 کریئیٹو مائنٹس آف ٹومارو’’  کے لئے فلمیں داخل کرتے ہوئے تفصیلی رہنما خطوط  اپنائے جانے ہیں، ساتھ ہی ساتھ درخواست فارم  www.dff.gov.in and www.iffi.org.پر دستیاب ہے۔

برکس فلم فیسٹیول

جناب ٹھاکر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پہلی مرتبہ 5 برکس ملکوں کی فلمیں افی کے ساتھ ساتھ برکس فلم فیسٹول کے ذریعہ دکھائی جائیں گی۔ ان پانچ برکس ملکوں میں روس، برازیل، جنوبی افریقہ، چین اور بھارت شامل ہیں ۔  یہ پانچوں ملک 52 ویں افی کے فوکس  ممالک ہیں۔

افی کے اس ایڈیشن کی افتتاحی فلم کااعلان کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ فیسٹول میں ‘دی کنگ آف آل دی ورڈ’ سب سے پہلے دکھائی جائی گی۔ جس کے ڈائریکٹر کالوس سورا ہیں اور یہ فلم کی انٹرنیشنل پریمیئر بھی ہوگی۔ فلم ‘دی پاور  آف ڈاگ’ کے ڈائریکٹر جین کمپین نے وینیس فلم فیسٹول میں بہترین ڈائریکٹر کاایوارڈ جیتا تھا۔52 ویں فلم فیسٹول میں  تقریبا30 فلمیں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔

52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں مرحوم جناب دلیپ کمار، محترمہ سمترا بھاوے، جناب بدھادیب داس گپتا، جناب سنچاری وجے، محترمہ سریکھا سکری، جین پال، بیلمانڈو، جناب بیٹرانڈ تاوینئر، جناب کرس ٹاپھر پلمر اور جین کلاڈ کیریئر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

52 ویں ا فی کے لئے انٹرنیشنل مقابلے کی جوری حسب ذیل لوگوں پر مشتمل ہیں

ایران کی فلم ساز محترمہ رخشان بینی تماد- جوری چیئرپرسن

برطانیہ کے فلم  پروڈیوسر ڈائریکٹر جناب اسٹیفن وولے

کولمبیا کے فلم ساز جناب سیرو گوئیرا

سری لنکا کے فلم سازویموکھتی  جے سندرا

بھارت کے فلم ساز جناب نیلا مدھاب پانڈا

فیسٹول میں سرسین کونری کو خصوصی خراج پیش کیا جائے گا۔

****************

(ش ح۔ح ا۔ف ر)

U No. 12091

iffi reel

(Release ID: 1765653) Visitor Counter : 238