یو پی ایس سی
یو پی ایس سی نے درج فہرست ذات / درج فہرست قبائل / دیگر پسماندہ طبقات / اقتصادی نقطہ نظر سے پسماندہ طبقات / پی ڈبلیو بی ڈی زمرے کے امیدواروں کے لئے ہیلپ لائن شروع کی
Posted On:
20 OCT 2021 3:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 /اکتوبر 2021 ۔ بھارت کی آزادی کی 75ویں سال گرہ کے یادگار موقع کے تناظر میں ملک ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منارہا ہے۔ اس عظیم الشان تقریب کا جزو بنتے ہوئے اور اس سمت میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کمیشن کے امتحانات / بھرتیوں کے لئے درخواست دینے والے یا درخواست دینے کے خواہش مند درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، اقتصادی اعتبار سے پسماندہ طبقات (ایی ڈبلیو ایس) اور پی ڈبلیو بی ڈی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی مدد کے مقصد سے ایک ہیلپ لائن (ٹول فری نمبر 1800118711) شروع کیا ہے۔
یہ اقدام ایسے امیدواروں کے پوچھ تاچھ کے عمل کو آسان بنانے کی کمیشن کی کوشش کا ایک جزو بھی ہے۔
ہیلپ لائن سبھی کام کے دنوں (دفتری اوقات کے دوران) چالو رہےگی۔ مذکورہ زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدوار اگر کسی بھی امتحان / بھرتی کے لئے درخواست فارم پُر کرنے میں کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا کررہے ہیں یا کمیشن کے امتحانات / بھرتی سے متعلق کوئی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو وہ مدد کے لئے اس مخصوص ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 12034
(Release ID: 1765278)
Visitor Counter : 298