صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد98.67 کروڑ سے متجاوز ہوگئی


پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 87 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست98.14  فیصد  ہے؛ یہ مارچ 202 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں13,058نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں  فی الحال(1,83,118)مریض زیر علاج ہیں، جومارچ 2020 سے سب سے کم ہیں

جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.36 فیصد) ہے، جو پچھلے 116دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 19 OCT 2021 9:36AM by PIB Delhi

گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران87,41,160 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کیمجموعی تعداد98.67 کروڑ (98,67,69,411)سے تجاوز کرگئی ہے۔اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں97,44,653سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:                               

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,76,000

دوسری خوراک

90,91,443

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,62,479

دوسری خوراک

1,55,61,415

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

39,58,41,135

دوسری خوراک

11,40,66,397

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,84,48,531

دوسری خوراک

8,71,46,650

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,60,88,795

دوسری خوراک

6,17,86,566

مجموعی تعداد

98,67,69,411

پچھلے 24 گھنٹے میں19,470مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,34,58,801ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  98.14 فیصد  ہوگئی ہے۔ شفایابی کی موجودہ شرح مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PR57.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل114دنوں سے یومیہنئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن13,058 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ درج ہوئے نئے معاملے اب 231 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OP5H.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے اور یہ فی الحال1,83,118ہیں،جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہیں۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.54 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RNKD.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر11,81,314نمونوں کی جانچ کی گئی ۔بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً59.31 کروڑ(59,31,06,188) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست1.36 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ116 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.11فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے50 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اورلگاتار133 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056NU9.jpg

 

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO:11097



(Release ID: 1765047) Visitor Counter : 163