PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 16 OCT 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 16اکتوبر  ، 2021

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت ابھی تک 93.23 کروڑ ویکسین کے ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15981 نئے معاملات: گزشتہ 8 دنوں میں 20ہزار سے بھی کم معاملے ۔
  • مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  اس وقت 98.08 فیصدہے؛جو  مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں 17861 بازیافت کے ساتھ مجموعی بازیافت کی تعداد بڑھ کر 33399961۔
  • زیر علاج  معاملے گھٹ کر مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
  • بھارت میں زیر علاج معاملے201632 ہیں،جو کہ 218دنوں میں سب سے کم ہیں۔
  • ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح  1.44فیصد ہے جو  گذشتہ 113 دن سے  3 فیصد سے سے بھی کم پر برقرار ہے۔
  • روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح (1.73) گذشتہ 47 دن سے 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
  • ابھی تک مجموعی طور سے 58.98  کروڑ ٹیسٹ کئے گئے۔

 

 

کورونا  کے خلاف جدوجہد کے لیے متحد

ہندوستان کی کورونا  کے خلاف جدوجہد

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت ہند

 

Image

Image

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

ہندوستان کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کا مجموعی احاطہ 97.23 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگیا

مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح اس وقت 98.08فیصد ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

پچھلے 24گھنٹوں میں 15981نئے معاملے سامنے آئے ہیں

بھارت میں زیر علاج معاملے 201632 ہیں جو کہ کُل معاملوں کا 0.59 فیصد ہے

ہفتہ وار پازیٹوٹی کی شرح 1.44فیصد ہے جو کہ پچھلے 113دنوں سے تین فیصد سے کم پر برقرار ہے

 

 

پچھلے 24گھنٹوں میں 836118ویکسین کی خوراک دینے کے ساتھ بھارت کا کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹوں کے مطابق 97.23کروڑ (972377045) سے زیادہ ہوگیا ہے ۔اس کامیابی کو 9605482 سیشنوں کے ذریعہ سے حاصل کیا گیا ہے۔

آج صبح  7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری کی تفصیل ذیل  میں شامل ہے:

 

ایس سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,75,703

دوسری خوراک

90,68,232

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,61,275

دوسری خوراک

1,54,90,253

18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ

پہلی خوراک

39,14,51,891

دوسری خوراک

10,85,40,506

45 سے 59 سال کے عمر کے گروپ

پہلی خوراک

16,73,04,569

دوسری خوراک

8,53,97,182

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,55,20,693

دوسری خوراک

6,08,66,741

میزان

97,23,77,045

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ 24گھنٹوں میں 17861 مریضوں کی بازیابی  سے مجموعی طورپر مریضوں کے بازیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے(وبا کے آغاز سے)اور یہ تعداد اب 33399961 ہوگئی ہے۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 98.08 فیصد ہوگئی ہے۔مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح مارچ 2020 کے بعد سے اس وقت سب سے بلند سطح پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XDAP.jpg

 

مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےمسلسل اورتعاون کی کوششوں سے پچھلے 111 دنوں سے مسلسل 50ہزار سے کم روزانہ نئے معاملے درج کئے جارہےہیں۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 15981 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔پچھلے 8دنوں سے 20ہزار سے کم نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007LQNX.jpg

اس وقت زیر علاج معاملے 201632 ہیں،جو کہ 218 دنوں میں سب سے کم ہیں۔فی الحال زیر علاج معاملے کُل پازیٹو معاملوں کے0.59فیصد ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008HKOE.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کی توسیع جاری ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل 923003 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک تقریباً 59 کروڑ (589835258) لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔

جہاں ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا ہے،وہیں ہفتہ وار پازیٹویٹی کی شرح اس وقت 1.44 فیصد ہے جو کہ پچھلے 113 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے برقرار ہے۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرھ 1.73 فیصد درج کی گئی ہے ۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرح بھی پچھلے 47 دنوں سے تین فیصد سے نیچے اور 130 دنوں سے مسلسل پانچ فیصد سے کم پر برقرار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009BEYG.jpg

مزید تفصیل کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764350

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 ویکسین مہیا ہونے پر اپڈیٹ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 101 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراک  مہیا کی گئی

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 11.12کروڑ سے زیادہ باقی اورغیر استعمال شدہ ویکسین خوراک ابھی بھی دستیاب ہے

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کی رفتار بڑھانے اور اس کےدائرے  کی توسیع کرنے کےلئے پرعزم ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کےعالمگیریت  کے نئے مرحلے کا افتتاح 21 جون،2021 سے ہوا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کے تحت اور زیادہ ٹیکوں کی فراہمی ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ذریعہ بہتر منصوبہ بنانے کےلئے انہیں عبوری ویکسین  کی دستیابی اور ویکسین  فراہمی کو بہتر انداز میں کرنے کے ذریعہ سے رفتار دی گئی ہے۔

 ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر ،بھارتی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کراکر ان کی مدد کررہی ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی عالمگیریت  کے نئے مرحلے میں ،مرکزی حوکمت ملک میں ویکسین  سازوں کے ذریعہ بنائے جارہے ٹیکوں کی 75فیصد خرید اور سپلائی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا علاقوں کو(مفت) کرے گی۔

ویکسین کے ڈوز

(16اکتوبر سے 2021 کے مطابق)

اب تک فراہم کیے گئے

1,01,51,66,665

ٹیکوں کی باقی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں

11,12,33,325

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت (مفت انتظام) اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خرید زمرے کے ذریعہ سے اب تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو 101 کروڑ(1015166665) سے زیادہ ویکسین مہیا کر چکی ہے۔

11.12 کروڑ(111233325) سے زیادہ باقی اور غیر استعمال شدہ کووڈ ویکسین خوراک ابھی بھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں جنہیں لگایا جانا ہے۔

مزید معلومات کےلئے پڑھیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764326

 

ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کو فروغ دینے کےلئے پدم شری کیلاش کھیر کا نغمہ لانچ

 

ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم کو فروغ دینے کے لیے معروف گلوکار پدم شری کیلاش کھیر کا ایک آڈیو ویزول گانا آج پٹرولیم اور قدرتی گیس  کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب منسکھ  مانڈویہ نے لانچ کیا۔ اس پروگرام میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس جناب رامیشور تیلی ، سکریٹری پی این جی جناب  ترون کپور ، وزارت کے تیل اور گیس پی ایس یو کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ یہ گانا آئل اینڈ گیس  پی ایس یو  نے تیار کیا ہے۔ اس کی لانچنگ تقریب ورچوئل میڈیم کے ذریعے ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  پوری نے کہا کہ بھارت اگلے ہفتے 100 کروڑ ویکسین کا ہدف حاصل کرنے جا رہا ہے۔ مارچ 2020 میں ملک لاک ڈاؤن میں تھا اور ہندوستان پی پی ای کٹس ، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان کی درآمد پر منحصر تھا۔ لیکن تھوڑے ہی عرصے میں ہم ان تمام چیزوں کو ملکی سطح پر تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں۔ یہ سب کی شراکت اور وزیراعظم کی وژنری قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ جن لوگوں نے منفی کہانی بنانے کی کوشش کی وہ ناکام ہو گئے اور کووڈ کے خلاف جنگ نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس دشمن ہے اور سب نے اس سے لڑنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ جناب  پوری نے کہا کہ گلوکار لوگوں کے تخیل کو بہتر انداز میں پکڑتے ہیں اور جناب کھیر کا یہ نغمہ  خرافات کو دور کرنے اور ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔

مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ ملک میں 97 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام نے ہمارے سائنس دانوں ، محققین اور طبی برادری پر دیسی ویکسین تیار کرنے پر اعتماد ظاہر کیا اور پھر ہر ایک کی کوششوں کی وجہ سے ، ہم اتنی مختصر مدت میں ملک کے کونے کونے اور اتنی بڑی تعداد میں ویکسین تقسیم کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

مزید معلومات کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764388

اہم ٹویٹ

 

ش ح ۔ا م۔

U:11047



(Release ID: 1764541) Visitor Counter : 142