وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 15 اکتوبر کو سورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کے ذریعہ بنائے گئے ہاسٹل مرحلہ I کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 14 OCT 2021 2:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح 11 بجے سورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کے ذریعہ بنائے گئے ہاسٹل کے مرحلہ I (لڑکوں کے لیے ہاسٹل) کی بھومی پوجن تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔

ہاسٹل کی عمارت میں تقریباً 1500 طلبا کے لیے رہائشی سہولت موجود ہے۔ اس میں طلبا کے لیے ایک آڈیٹوریم اور لائبریری بھی ہے۔ تقریباً 500 طالبات کے لیے دوسرے مرحلے کے ہاسٹل کی تعمیر اگلے سال شروع ہوگی۔

 

سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کے بارے میں

 

یہ 1983 میں قائم ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے، جس کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی تعلیمی اور سماجی تبدیلی ہے۔ یہ طلبا کو مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مدد کرتا ہے اور انھیں کاروباری اور مہارتی ترقی کے لیے پلیٹ فارم بھی مہیا کراتا ہے۔

پروگرام کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10066



(Release ID: 1763955) Visitor Counter : 143