کوئلے کی وزارت

این ایل سی انڈیا لمٹیڈ کوئلہ پیداوار بڑھانے کےلئے کوششوں میں مصروف


چار ملین ٹن سے بڑھاکر اگلے سال سے 20ملین ٹن فی سال کرنے کی کوشش

Posted On: 13 OCT 2021 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13اکتوبر؍2021:

ایک نورتن پی ایس یو –این ایل سی انڈیا لمٹیڈ کی 20 ایم ٹی پی اے تالا بیرا IIاورIIIکھلی کھادان اُڈیشہ سے اپنے آغاز کے پہلے مکمل سال کے دوران اب تک 2 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کرلیا ہے۔

این ایل سی آئی ایل نے رواں سال کے دوران 4ایم ٹی اپنے بنیادی پروگرام سے 6ایم ٹی فی سال کے ہدف کو حاصل کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں اور کوئلے کی زیادہ مانگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے این ایل سی آئی ایل تالابیرا کھادان کے کوئلہ پیداوار کو رواں سال میں 10 ایم ٹی تک اور اگلے سال سے 20 ایم ٹی تک بڑھانے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

نکالے گئے کوئلے کو این ایل سی آئی ایل کی معاون کمپنی توتی کورین میں این ایل سی تمل ناڈو پاور لمٹیڈ کے 2x500میگاواٹ کے آخرش  استعمال والے پلانٹوں میں سے ایک میں لے جایا رہا ہے۔مکمل تیار شدہ بجلی  جنوبی ریاستوں کی ضرورت کو پورا کررہی ہے، جس میں تمل ناڈو کا حصہ (40 فیصد سے زیادہ )زیادہ ہے۔

کوئلہ وزارت کے ذریعے معدنیات رعایت ضابطوں پر کانکنی اور معدنیات (فروغ اور ضابطہ)ایکٹ میں حال میں کی گئی ترمیم میں کانکنی کے لئے استعمال والے پلانٹوں کی کوئلے کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد اضافی کوئلے کی فروخت کےلئے اہل بنادیا ہے، جس کے مطابق اضافی کوئلے کو فروخت کرنے کےلئے کوئلہ وزارت سے اجازت مانگی گئی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 10032)



(Release ID: 1763695) Visitor Counter : 160