امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے بھارت آنے والے غیر ملکیوں کو 15 اکتوبر سے تازہ سیاحتی ویزا دینا شروع کرے گی
چارٹرڈ طیاروں کے علاوہ دیگر پروازوں سے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو یہ سہولت 15 نومبر سے دی جائے گی
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ – 19 سے متعلق سبھی پروٹوکول اور ضابطوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر غیر ملکی سیاحوں ، انہیں بھارت لانے والی کمپنیوں اور پروازوں کے اترنے کی جگہ پر دیگر متعلقہ فریقین کو سختی سے عمل کرنا ہے
Posted On:
07 OCT 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 اکتوبر، 2021 / کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے غیرملکی افراد کو دیئے گئے سبھی ویزا پچھلے سال منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ مرکزی حکومت نے کووڈ -19 وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف قسم کی بندشیں بھی بین الاقوامی سفر پر عائید کر دی تھیں۔ کووڈ -19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے بعد میں غیر ملکی افراد کو بھارت میں داخلے اور قیام کے لیے کسی بھی قسم کا بھارتی ویزا حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
البتہ وزارت داخلہ کو بہت سی ریاستی سرکاروں اور سیاحت کے شعبے میں مختلف متعلقہ فریقوں کی طرف سے بھی سیاحتی ویزا شروع کرنے کی درخواستیں موصول ہوتی رہی ہیں۔ تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھارت آنے کی اجازت دی جا سکے۔ لہذا وزارت داخلہ نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، وزارت خارجہ ، شہری ہوا بازی کی وزارت ، سیاحت کی وزارت اور مختلف ریاستی سرکاروں جیسے سبھی بڑے متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جہاں غیر ملکی سیاحوں کے پہنچنے کی امید ہوتی ہے۔
مختلف رائیوں پر غور کرنے کے بعد وزارت داخلہ نے چارٹرڈ روازوں کے ذریعے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے 15 اکتوبر سے تازہ سیاحتی ویزا کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چارٹرڈ طیاروں کے علاوہ دیگر پروازوں کے ذریعے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو 15 نومبر 2021 سے تازہ سیاحتی ویزا جاری کیے جائیں گے۔ کووڈ – 19 سے متعلق سبھی پروٹوکول اور ضابطوں پر ، جیساکہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں وقتاً فوقتاً بتایا گیا ہےغیر ملکی سیاحوں ، انہیں بھارت لانے والی کمپنیوں اور پروازوں کے اترنے کی جگہوں پر سبھی دیگر متلعقہ فریقین کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی ، ویزا اور بین الاقوامی سفر پر عائد بندشوں میں کووڈ – 19 کی موجودہ مجموعی صورتحال کے مطابق نرمی کر دی جائے گی۔
--
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –9822
(Release ID: 1761852)
Visitor Counter : 375