کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب منسکھ مانڈویا نے کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے  آزادی کا امرت مہوتسو  کی آئیکونک ویک تقریبات کا  افتتاح کیا


’’بھارت کو بجا طور پر دنیا کی فارمیسی  کہا جاتا ہے؛ یہ جنیرک ادویات کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے‘‘


’’این آئی پی ای آر کو صنعتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور ایم ایس ایم ایز کے لئے  اختراعی سولیوشن فراہم کرایا جانا چاہیے‘‘


’’بھارت کو  فارما کے  میدان میں خود کفیل بنانے کے لئے  آئندہ 25 سالوں کے واسطے  ایک روڈ میپ  تیار کرنے کی ضرورت ہے‘‘

Posted On: 04 OCT 2021 3:24PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود اور  کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے  مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آج  کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے  آزادی کا امرت مہوتسو  کی آئیکونک ویک تقریبات کا  افتتاح کیا۔ شاندار ہفتے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکلز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، ایس اےایس نگر پنجاب ، ایک ہفتے  تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا جن میں لیکچر سیریز ، سیمینار اور نمائش شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S8E3.jpg

آئیکونک ویک کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ بھارت کو بجا طور پر دنیا کی فارمیسی  کہا جاتا ہے؛ یہ جنیرک ادویات کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔ بھارت  دنیا کے بہت سے ممالک کو  جنیرک ادویات  برآمد بھی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ’’این آئی پی ای آر  نے بھارت میں فارما کو صنعتوں کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نصاب تعلیم اور تحقیق صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے اور  انہیں ایم ایس ایم ایز کو  اختراعی سولیوشن فراہم کرانے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی پی ای آر کو ملک میں شروع کئے جانے والے میڈیکل ڈیوائس پارکوں  کے ساتھ بھی تعاون کرنا چاہیے۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ آج  جب ہم اپنی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منا رہے ہیں،فارما سیوٹیکلز کے محکمے اور این آئی پی ای آر کو آئندہ 25 برسوں کےلئے ایک روڈ میپ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔آج  ہم ایکٹیو فارما سیوٹیکلز انگریڈیئنٹ (اے پی آئی) کے لئے  درآمدات پر انحصار کرتےہیں۔ بھارت میں  ادویات کے بہت کم پیٹنٹ ہیں۔ اس صورتحال کو آئندہ 25 برسوں میں تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں  اس میدان میں بھارت  خود کفیل بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G24G.jpg

جناب مانڈویا نے کہا کہ  ریکارڈ مدت میں  کووڈ ۔19 کے لئے ویکسین تیار کرکے  بھارت نے دکھا دیا ہے کہ  بھارت میں  دماغی صلاحیت اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے پی ایم غریب کلیان پیکج کے تحت  ویکسین کی ریسرچ کے لئے  ملک کے سائنس دانوں اور  محققین کے لئے 9 ہزار کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے  ان  کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے۔ بھارت کی ممتاز  طبی تحقیق تنظیم آئی سی ایم آر نے کو ویکسین کی تیاری میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح  دیگر تحقیقی اور تعلیمی اداروں کو بھی صنعتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

فارما سیوٹیکلز کے محکمے کی سکریٹری، این آئی پی ای آر کی  اپیکس کونسل  کی چیئر پرسن محترمہ ایس اپرنا، این آئی پی ای آر  ایس اے ایس نگر کے ڈائرکٹر پروفیسر دُلال  پانڈا، اور کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے  دیگر سینئر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کو  https://www.youtube.com/watch?v=OKzn4daXoXM  پر ویب کاسٹ کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9682

                          



(Release ID: 1760910) Visitor Counter : 214