وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے ٹیکس قانون (ترمیمی)ایکٹ،2021 کے ذریعے کی گئی ترمیمات کو لاگو کرنے کے قوانین کو نوٹیفائی کیا

Posted On: 02 OCT 2021 2:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02اکتوبر؍2021:

ٹیکس قانون (ترمیمی)ایکٹ،2021(2021 ایکٹ)نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ اِنکم ٹیکس ایکٹ1961(اِنکم ٹیک ایکٹ)میں ترمیم کیا، تاکہ یہ التزام کیا جاسکے کہ 28 مئی 2012ء (یعنی وہ تاریخ جب مالیاتی بل 2021کو صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل ہوئی)سے قبل کئے گئے کسی بھی لین دین کے معاملے میں ہندوستانی اثاثے کے کسی بھی آف شور باالواسطہ منتقلی کے لئے مالیاتی ایکٹ 2021 کے ذریعے اِنکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 9 میں کئی گئی ترمیم کی بنیاد پر مستقبل میں ٹیکس کا کوئی مطالبہ نہ کیا جاسکے۔

2021 ایکٹ میں یہ بھی التزام ہے کہ 28مئی 2012ء سے پہلے (مالیاتی ایکٹ 2012 کی دفعہ 119 کے تحت مہیا کئے گئے مطالبے کی تصدیق سمیت )کئے گئے ہندوستانی اثاثوں کی آف شور بالواسطہ منتقلی کے لئے کیا گیا مطالبہ ، دعویٰ واپس لینے یا زیر التوا تنازعہ کو واپس لینے کےلئے انڈر ٹیکنگ دینے یا اس مقصد کی انڈر ٹیکنگ کی لاگت ، نقصان، سود وغیرہ کے لئے کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا جائے گا اور ایسی دیگر شرائط کو پورا کیا جائے گا، جو مقرر کی جائیں۔ جیسے نہ کئی گئی شرطوں کی سپلائی پر مطالبہ ناقابل تسلیم ہوگا۔ مذکورہ شرائط کو پورا کرنے پر اِن معاملوں میں ادائیگی ؍وصول کی گئی رقم بنا کسی سود کے واپس کی جائے گی۔

اِنکم ٹیکس ایکٹ 1962میں ترمیم کرنے کےلئے اُوپر مذکور شرائط کو مقرر کرتےہوئے اور بغیر  کسی لاگت ، نقصان، سود وغیرہ کا دعویٰ کرنے والے زیر التوا مقدموں کو واپس لینے کا عمل پیش کرنے کےلئے دستاویز اور طریقے مہیا کرتے ہوئے مسودہ قانون لاگو کئے گئے تھے۔ 28 اگست 2021ء کو پبلک سیکٹر میں 4 ستمبر 2021ء تک تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورے ؍ رد عمل مدعو کئے گئے تھے۔

اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں کی جانچ کرنے اور اُن میں دیئے گئے متعدد مشوروں کو شامل کرنے کے بعد 2021ء ایکٹ کو نافذ کرنے کی قانونی کارروائی کو سرکاری گزٹ میں یکم اکتوبر 2021ء کی  نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 713(ای) کے تحت شائع کیا گیا ہے۔ جس میں درج ذیل ضابطوں کو اِنکم ٹیکس قانون 1962 میں شامل کیا گیا ہے۔

  1. ضابطہ 11یو ای ، جو 2021 ایکٹ کے تحت راحت کا دعویٰ کرنے کے لائق ہونے کے لئے مقرر شدہ شرائط کے التزامات مہیا کرتا ہے۔
  2. ضابطہ 11 یوایف ، جو زیر التوا مقدمے کو واپس لینے ، بنا کسی لاگت یاہرجانے کے دعویٰ کرنے کےلئے انڈر ٹیکنگ پیش کرنے کی شکل اور طریقے کا التزام فراہم کرتا ہے۔

مذکورہ ضابطے والی نوٹیفکیشن www.incometaxindia.gov.in. پر دیکھی جاسکتی ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9634)



(Release ID: 1760533) Visitor Counter : 146