وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا  ایکسپو 2020 دوبئی کے انڈیا پویلین میں حاضرین سے خطاب

Posted On: 01 OCT 2021 8:57PM by PIB Delhi

نمستے!

ایکسپو 2020 دوبئی میں  انڈیا پویلین میں  آپ خیرمقدم ہے۔یہ ایک تاریخی ایکسپو ہے۔ مشرق وسطی ، افریقہ اور  جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا یہ پہلا ایکسپو ہے۔بھارت  اس ایکسپو میں شرکت کررہا ہے اور اس کا  پویلین  سب سے بڑے پویلینوں میں سے   ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور  دوبئی کے ساتھ  ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو  مزید بہتر بنانے  کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا۔ آیئے ہم  بھارت کی حکومت اور وہاں کے عوام کی جانب سے  متحدہ عرب امارات کے صدر اور  ابو ظہبی کے حکمراں  عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےشروعات کریں ۔

میں  متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دوبئی کے حکمراں  عزت مآب شیخ  محمد بن راشد المکتوم کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ میں  اپنے بھائی  ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان  کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم نے اپنی  اسٹریٹجک پاٹنرشپ میں  جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ انہیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ میں  اپنے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے  کام جاری رکھنے  کا خواہش مند ہوں۔

دوستو،

ایکسپو 2020 کا  خاص موضوع ہے : ذہنوں سے جڑنا، مستقبل کی تشکیل۔ اس موضوع  میں جو جذبہ پنہاں ہے،  اس کو  نیو انڈیا کی تشکیل  کے لئے آگے بڑھنے کی بھارت کی کوششوں میں  دیکھا جاسکتا ہے۔ میں  شاندار طریقے سے ایکسپو2020 منعقد کرنے کے لئے  متحدہ عرب امارات کی حکومت کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ایکسپو ایک صدی میں ایک بار آنے والی عالمی وبا کے خلاف  نوع انسانی کی دوبارہ ابھرنے کی قوت کی ایک   دلیل بھی ہے۔

بھارت کے پویلین کا موضوع ہے: کھلا پن، موقع اور ترقی۔آج کا بھارت  دنیا کے  سب سے زیادہ کھلے پن والے ملکوں میں سے ایک ہے جو کہ  آموزش کے لئے کھلا ہے،  ذہنی نقشہ سازی کے لئے کھلا ہے۔ اختراع کے معاملے میں کھلا ہےاور سرمایہ کاری کے  لئے بھی کھلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو مدعو کرتا ہوں  کہ آیئے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کیجئے۔ آج بھارت مواقع کی سرزمین ہے۔ چاہے آرٹ کا میدان ہو یا کامرس کا۔ صنعت ہو یا تعلیم، یہاں  پتہ لگانے کا موقع ہے، شراکت داری کا موقع ہے اور ترقی کا موقع ہے۔ بھارت آیئے اور ان مواقع کا فائدہ اٹھایئے۔ بھارت زیادہ سے زیادہ ترقی کی پیش کش بھی کرتا ہے۔ پیمانے کی ترقی، خواہش کی ترقی اور نتائج کی ترقی۔ بھارت آیئے اور ہماری ترقی  کی داستان کا ایک حصہ بنئے۔

دوستو،

بھارت اپنی شان اور گونا گونیت کے لئے مشہور  ہے۔ ہمارے یہاں  مختلف قسم  کی ثقافتیں، زبانیں، پکوان، طرح طرح کے  آرٹس، موسیقی اور رقص موجود ہیں۔اس گونا گونیت کی جھلک ہمارے پویلین میں بھی  نظر آتی ہے۔ اسی طرح بھارت  صلاحیت کاایک پاور ہاؤس ہے۔ ہمارے  ملک نے ٹکنالوجی، تحقیق اور اختراع کے میدان میں  بہت ترقی کی ہے۔ہماری اقتصادی ترقی کو  وراثت صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے مجموعے سے تقویت ملتی ہے۔ بھارت کا پویلین  ان متعدد شعبوں میں  بھارت کی کامیابیوں کی جھلک پیش کرے گا۔ یہ  مختلف شعبوں مثلاً صحت ، ٹیکسٹائل انفرا اسٹرکچر، خدمات اور دیگر   میں  سرمایہ کاری کے مواقع  کی بھی جھلک پیش کرے گا۔ گزشتہ سات برسوں میں حکومت ہند نے  اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی اصلاحات کی ہیں۔ ہم  اس رجحان کو  جاری رکھنے کے لئے مزید کوششیں کرتے رہیں گے۔

دوستو،

جبکہ بھارت امرت مہوتسو کی شکل میں  آزادی کے 75 سالوں کا جشن منا رہا ہے، ہم انڈیا پویلین دیکھنے اور ابھرتے ہوئے نیو انڈیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے سبھی کو مدعو کرتے ہیں۔ آیئے ہم  سب کا ساتھ، سب کا وکاس،  سب کا وشواس، سب کا پریاس کے ساتھ دنیا کو  رہنے  کے لئے ایک مزید بہتر مقام بنائیں۔

شکریہ،

بہت بہت شکریہ،

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9610

                          



(Release ID: 1760248) Visitor Counter : 155