امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
11,000سے زیادہ اسٹاک ہولڈرز نے مرکز کے پورٹل پر دالوں کے ذخیروں کا اعلان کیا
20ستمبر 2021ء تک دالوں کے 3097684.42میٹرک ٹن ذخیرے کا اعلان
دالوں کے ذخیرے کا ڈیجیٹائزیشن زوروں پر
Posted On:
30 SEP 2021 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30ستمبر؍2021:
صارفین امور محکمے کے سرکاری پورٹل پر 20ستمبر 2021ء تک کم از کم 11635 اسٹاک ہولڈرز نے 3097684.42 میٹرک ٹن دالوں کے ذخیروں کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن کرایا ہے۔
صارفین امور ، غذا اور عوامی تقسیم نظام کی وزارت کے صارفین امور کا محکمہ 22 ضروری غذائی اشیاء کے خوردہ اور تھوک قیمتوں کی نگرانی کررہا ہے۔یہ محکمے کے ذریعے مختلف مؤثر پالیسی اقدامات کے توسط سے حاصل کیا جارہا ہے۔جیسے کالا بازاری پر روک لگانا، برآمدات پر پابندی لگا کر دستیابی کو بڑھانا اور درآمدات کی حوصلہ افزائی کرنا، بفر اسٹاک بنانا اور غیر معمولی قیمت اضافے کو کم کرنے کے لئے وقت پر ذخیرہ جاری کرنے کو یقینی بنانا۔
اس سلسلے میں کھلے بازار میں دستیاب دالوں کے اعدادوشمار کا پتہ لگانا ضروری تھا، اس لئے صارفین امور غذا اور عوامی نظام تقسیم کے عزت مآب وزیر جناب پیوش گوئل کی منظوری کے ساتھ محکمے نے اسٹاکسٹ، مل مالکوں، درآمد کاروں اور ڈیلروں جیسے مختلف اسٹاک ہولڈرز کو کسی بھی دی گئی تاریخ پر اپنے پاس موجود ذخیرے کی جانکاری دینے کی خاطر حوصلہ افزائی کرنے کےلئے ایک پورٹل تیار کیا ہے۔
کاروباریوں ، مل مالکان، درآمد کاروں اور سرکاری و نجی ملکیت والے گوداموں کے توسط سے ذخیرے کی اعلان کی مدد سے ایک ڈاٹا بینک بنایاجائے گا، اس سے سرکار کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ وہ کون سی ریاستیں ہیں، جو کٹائی-پسائی-پرائی (ملنگ) وغیرہ مقاصد کے لئے پیداوار اور ذخیرہ کرتے ہیں۔ذخیرے سے متعلق اس اعلان اور اس کی ریئل ٹائم تصدیق کے توسط سے جمع خوری اور مصنوعی کمی پیدا کرنے کی غیر قانونی روایتوں پر روک لگانے میں بھی مدد ملے گی۔
پورٹل - https://fcainfoweb.nic.in/psp تک کوئی بھی شہری رسائی کرسکتا ہے۔ او ٹی پی کے ذریعے ای –میل اور موبائل کی تصدیق کے بعد اسٹیک ہولڈر ز پورٹل میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں اور یوزر آئی و پاس ورڈ بناسکتے ہیں۔ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بنانے کے بعد وہ اپنی تفصیل اور زمینی معلومات جوڑ کر اپنے پروفائل میں معلومات ساجھا کرتےہیں اور کسی بھی تاریخ کو اپنے ذخیرے میں موجود الگ الگ دالوں کی معلومات دیتے ہیں۔ جب بھی ذخیرے میں کوئی اضافہ کمی ہوتی ہے تو ڈاٹاکو اَپ ڈیٹ کر نا اسٹاک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔
ڈاٹا کو خفیہ رکھاجاتا ہے۔ ریاست اور مرکزی حکومت کے علاوہ کسی بھی اسٹاک ہولڈرز کے ذریعے اعلان شدہ ڈاٹا اُنہیں ہی دکھائی دے گا۔ ڈاٹا انہیں کسی بھی تاریخ کو ذخیروں کی آمدو رفت اور ان کے ساتھ ذخیرے کی مقدار جاننے میں مدد کرتا ہے۔ریاستی سرکاریں اپنی خود کی ریاستوں کے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے کئے گئے رجسٹریشن اور اعلان شدہ ذخیرے کی نگرانی کرسکتی ہیں۔ یہ کسی خاص دال کی دستیابی میں کسی بھی امکانی کمی کے بارے میں بھی جانکاری دیتا ہے، تاکہ ریاستی سرکار صورتحال کی بنیادی پر درآمد کے توسط سے یا مرکزی بفر کے ذریعے بآسانی دستیابی بنانے کےلئے سرگرم طورپر کام کرسکے۔
صارفین امور کا محکمہ قومی سطح پر صورتحال پر نظر رکھتا ہے۔ یہ ملک بھر میں کسی خاص دال کی دستیابی میں کسی بھی امکانی کمی کے بارے میں جانکاری دیتا ہے، تاکہ سرکار فوری درآمد یا برآمد پر پابندی لگانے یا صورتحال کی بنیاد پر مرکزی بفر میں ذخیرہ جاری کرنے کی توسط سے بآسانی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم طور سے کام کرسکے۔پورٹل سے حاصل شدہ اعدادو شمار کی بنیاد پر سرکار کے ذریعے کئے جانے والے متعدداقدامات سے صارفین کےلئے سستی قیمتوں پر دالوں کی بآسانی دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9561)
(Release ID: 1759786)
Visitor Counter : 192