ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے نیمچ – رتلام ریلوے لائن دوہری کرنے کی منظوری دی
پروجیکٹ کی اندازاً لاگت 1095.88 کروڑ روپئے ہو گی اور یہ تکمیل تک 1184.67 کروڑ روپئے تک بڑھ سکتی ہے
پہلے سال سے 5.67 ملین ٹن سالانہ کی اضافی مال برداری کی امید ہے ، جو 11 ویں سال میں 9.45 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی
Posted On:
29 SEP 2021 3:57PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقد اقتصادی امورکی کابینہ کمیٹی نے نیمچ – رتلام ریلوے لائن کو دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس پر کل لاگت 1095.88 کروڑ روپئے آنے کی امید ہے ، جو تکمیل تک بڑھ کر 1184.67 کروڑ روپئے ہو سکتی ہے ۔ دوہرا کئے جانے والی پٹری کی کل لمبائی 132.92 کلو میٹر ہے ۔ یہ پروجیکٹ 4 سال میں مکمل ہو جائے گا ۔
نیمچ – رتلام سیکشن کے استعمال کی صلاحیت رکھ رکھاؤ کے بلاکس کے ساتھ 145.6 فی صد تک ہے ۔ پروجیکٹ کے روٹ کا سیکشن زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے کافی آگے پہنچ چکا ہے اور یہاں تک کہ اس میں رکھ رکھاؤ کے بلاک کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ مال برداری کا خاص سامان بجلی گھروں اور سیمنٹ کمپنیوں کے لئے جانے والا کوئلہ ہے ۔ نیمچ – چتوڑ گڑھ علاقے میں چونے کے پتھروں کے وسیع ذخائر دستیاب ہونے کے بعد یہاں سیمنٹ کی نئی صنعتیں قائم ہو سکتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے ، اِس سیکشن پر ٹریفک میں مزید اضافہ ہو گا ۔
نیمچ – رتلام سیکشن کو دوہرا کرنے سے ، اس سیکشن کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا ، جس کی وجہ سے یہاں زیادہ مال گاڑیاں اور مسافر گاڑیاں متعارف کرائی جا سکیں گی ۔ سیمنٹ کی صنعتوں کی وجہ سے پہلے سال میں یہاں اضافی 5.67 ملین ٹن کی مال برداری کی امید ہے ، جو گیارہویں سال تک بڑھ کر 9.45 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی ۔ اس سے خطے میں بہتر کنکٹیویٹی ہوگی اور اس کے نتیجے میں خطے کی سماجی – اقتصادی ترقی ہو گی ۔ یہ پروجیکٹ سیاحت کو بھی فروغ دے گا کیونکہ یہاں اونچا گڑھ قلعہ سمیت کئی تاریخی مقامات موجود ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9515
(Release ID: 1759590)
Visitor Counter : 222
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam