وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ای سی ایل جی ایس کا دائرہ بڑھایا گیا اور اسکیم کو 31 مارچ 2022 تک وسعت دی گئی

Posted On: 29 SEP 2021 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/ستمبر2021 ۔ ایمرجنسی کریڈٹ لائن گیارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) میں اپنے آغاز سے لے کر 1.15 کروڑ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم ای) اور کاروبار کو راحت بہم پہنچائی ہے۔ اس میں اہل قرض لینے والوں کو ان کی آپریشنل دین داریوں کی تکمیل کرنے اور کووڈ-19 کی وبا کے سبب  درپیش رکاوٹوں کے مدنظر اپنے کاروبار کو ازسرنو شروع کرنے میں مدد دی ہے۔

چوبیس ستمبر 2021 تک اسکیم کے تحت 2.86 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ قرض منظور کئے گئے ہیں اور جاری کی گئی کل گیارنٹیوں میں سے تقریباً 95 فیصد گیارنٹیاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے لئے منظور قرضوں کے لئے ہے۔

حکومت کو مختلف صنعتی اداروں اور حصص داروں کی جانب سے اہل شعبوں / کاروبار کو مسلسل حمایت یقینی بنانے کے لئے اسکیم کو وسعت دینے کی مانگ ملتی رہی ہے۔ کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر سے متاثر متعدد طرح کے کاروبار کو سپورٹ دینے کے مقصد سے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گیارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کی مدت کار کو 31 مارچ 2022 تک یا اسکیم کے تحت 4.5 لاکھ روپئے کی گیارنٹیاں جاری ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم کے تحت تقسیم (ڈسبرسمنٹ) کی حتمی تاریخ بھی 30 جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔

کووڈ کی دوسری لہر سے متاثر کاروبار کو سپورٹ دینے کے لئے اسکیم میں درج ذیل ترامیم کی گئی ہیں:

  1. ای سی ایل جی ایس 1.0 اور 2.0 کے تحت موجودہ قرض لینے والے 29 فروری 2020 یا 31 مارچ 2021 کے مطابق کل بقایا قرض، جو بھی زیادہ ہو، کے زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک اضافی قرضہ جاتی سپورٹ کے اہل ہوں گے۔
  2. جس کاروبار میں ای سی ایل جی ایس (ای سی ایل جی ایس 1.0 یا 2.0) کے تحت مدد حاصل نہیں کی ہے، وہ 31 مارچ 2021 تک اپنے بقایا قرض کے زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک کا قرضہ جاتی سپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
  3. موجودہ ای سی ایل جی ایس 3.0 کے تحت مقررہ شعبوں سے متعلق کاروبار، جس نے پہلے ای سی ایل جی ایس کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے، وہ 31 مارچ 2021 تک اپنے بقایا قرض کے 40 فیصد تک، ہر قرض لینے والا زیادہ سے زیادہ 200 کروڑ روپئے تک کی قرضہ جاتی مدد حاصل کرسکتا ہے۔
  4. موجودہ ای سی ایل جی ایس قرض لینے والوں کے ذریعے انکریمنٹل کریڈٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، جن کا اہلیتی کٹ آف تاریخ 29 فروری 2020 سے بدل کر 31 مارچ 2021 ہونے کے سبب بڑھی ہے۔
  5. اس کے مطابق، جن قرض لینے والوں نے ای سی ایل جی ایس کے تحت مدد حاصل کی ہے اور جن کا 31 مارچ 2021 تک بقایا (ای سی ایل جی ایس کے تحت سپورٹ کو چھوڑکر) 29 فروری 2020 سے زیادہ ہے، وہ ای سی ایل جی ایس 1.0، 2.0 یا 3.0 کے تحت مقررہ مدت کے اندر انکریمنٹل سپورٹ کے اہل ہوں گے۔

متعارف کرائی گئیں ترامیم سے یہ یقینی بنے گا کہ کووڈ 2019 کی دوسری لہر سے منفی طریقے پر متاثر کاروبار بڑھی ہوئی کو لیٹرل فری لیکویڈیٹی حاصل ہوسکے۔ اس کے علاوہ یہ مصروف / تہواروں کے موسم میں سبھی ای سی ایل جی ایس قرض لینے والوں (جس میں خاص طور سے ایم ایس ایم ای اکائیاں شامل ہیں) کو بہت ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں نظرثانی شدہ آپریشنل گائڈ لائن نیشنل کریڈٹ گیارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) کے ذریعے الگ سے جاری کی جارہی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9525


(Release ID: 1759530) Visitor Counter : 307