وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 38ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
29 SEP 2021 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 ستمبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 38ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی، جو کہ سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم ہے جس میں مرکز اور ریاستی حکومتیں بھی شامل ہیں۔
میٹنگ کے دوران، آٹھ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے چار پروجیکٹ وزارت ریلوے ، دو پروجیکٹ بجلی کی وزارت اور ایک ایک پروجیکٹ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت اور شہری ہوابازی کی وزارت سے متعلق تھے۔ تقریباً 50000 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت کے ساتھ، یہ پروجیکٹس سات ریاستوں یعنی اڈیشہ، آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور ہریانہ سے متعلق ہیں۔
پرگتی کی گذشتہ 37 میٹنگوں کے دوران، 14.39 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت کے 297 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔
*****
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9533
(Release ID: 1759421)
Visitor Counter : 250
Read this release in:
Tamil
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam