کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی فروخت کے لئے  گیارہ کوئلہ کانوں کی نیلامی کے عمل کی دوسری کوشش کا آغاز

Posted On: 27 SEP 2021 12:50PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کی نامزد اتھارٹی نے کوئلے کی گیارہ کانوں (سی ایم(ایس پی) قانون کے جزو 12کے تحت چار کانیں  اور ایم ایم ڈی آر قانون کے  جزو دو کے تحت سات کانیں) کے لئے نیلامی کے عمل کی دوسری کوشش کاآج آغاز کیا۔

 یہ کانیں ، ان قوانین کے تحت مجوزہ ضابطوں کے عین مطابق کوئلہ کی فروخت کے لئے مخصوص کی گئی ہیں۔ ان گیارہ کانوں میں سے، چھ کانوں  کا مکمل طور پر جب کہ پانچ کانوں کاجزوی طور پر تفصیلی جائزہ لیاجاچکا ہے۔ یہ وہ کانیں ہیں کہ جنہیں اس سال 25 مارچ کو کی گئی پہلی کوشش میں نیلامی کے لئے پیش کیاگیا تھا اور ان کے لئے واحد بولی لگائی گئی تھی۔

یہ نیلامی ایک شفاف دو مرحلوں کے عمل کے ذریعہ آمدنی کی تقسیم کے فیصد کی بنیاد پر آن لائن منعقد ہوگی۔ نیلامی کے عمل کی کلیدی خصوصیات میں کوئلہ کے قومی اشاریہ کو متعارف کرایا جانا،  نیلامی کے عمل میں حصہ لینے میں سہولت اور کوئلہ کانوں سے متعلق پیشگی تجربہ کی  کسی بندش کے بغیر، کوئلہ کے استعمال میں مکمل لچک،  ادائیگی سے متعلق بہتر ڈھانچے، جلد پیداوار شروع کرنے کے لئے ترغیب فراہم کرکے کارکردگی کے فروغ اور صاف ستھری آلودگی سے پاک ٹیکنالوجی کااستعمال وغیرہ شامل ہیں۔ 27 ستمبر 2021 سے ٹینڈر دستاویز کی فروخت شروع ہوگی، کانوں، نیلامی سے متعلق شرائط، وقت کی حد وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی (https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/coalblock/index.jsp)  نیلامی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔

****************

 

(ش ح۔ع م ۔ رض)

U NO. 9432


(Release ID: 1758540) Visitor Counter : 199