صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 27 SEP 2021 9:05AM by PIB Delhi

 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 86.01 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.89 فیصد جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں اس وقت  زیرعلاج  مریضوں کی مجموعی تعداد 2,99,620 ہے جو 191 دنوں میں سب سے کم ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  26,041نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

فی الحال صحتیابی کی شرح  97.78 فیصد ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران29,621 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر      3,29,31,972ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے ہفتے وار مریضوں کی شرح(1.94)فیصد ہے، جو گزشتہ  94دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 28دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (2.24) فیصد درج ہورہی ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 56.44کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔ع م ۔رض)

U No. 9417


(Release ID: 1758477) Visitor Counter : 181