یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

صرف خواتین امیدواروں کے لئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی ایکزامینشن(II) کے  آن لائن درخواست فارم کی شروعات

Posted On: 24 SEP 2021 1:17PM by PIB Delhi

ہندوستانی سپریم کورٹ کی ایک عبوری ہدایت کے پیروی میں، جس میں مقدمہ نمبر 1416/2020 کش کالرا بنام یو او آئی اور دیگر کے سلسلے میں 18 اگست 2021 کو جاری کردہ  ایک آرڈر کےذریعے خواتین امیدواروں کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور مقبول اکیڈمی امتحانات (II) میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر (upsconline.nic.in) اس امتحان کے لئے ایک آن لائن پورٹل شروع کرنے کافیصلہ کیاہے، تاکہ اس سلسلے میں غیر شادی شدہ خواتین کی مدد کی جاسکے۔ اس سلسلے میں نوٹس نمبر 10/2021 این ڈی اے۔II کے متعلق ، جو 9جون 2021 کو شائع ہوا تھا ، ایک تصحیح نامہ بھی جاری کیاگیا ہے۔

مذکورہ تصحیح نامہ کمیشن  کی ویب سائٹ (www.upsc.gov.in). پر دستیاب ہے۔

خواتین امیدوار 24 ستمبر 2021 سے 8 اکتوبر 2021 تک( شام 6 بجے تک) درخواستیں داخل کرسکتی ہیں۔

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 9355


(Release ID: 1757663) Visitor Counter : 238