امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک میں پی ایم جی کے اے وائی کے چوتھے مرحلے کے تحت 56.53 فی صد اناج اٹھایا گیا


پی ایم جی کے اے وائی کے چوتھے مرحلے کے تحت اناج اٹھانے والا انڈومان و نکوبار ملک میں سر فہرست

مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈومان و نکوبار نے جولائی سے 15 ستمبر ، 2021 ء تک مختص کئے گئے اناج کا 93 فی صد اناج اٹھایا ہے

Posted On: 22 SEP 2021 4:28PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 ستمبر / مرکز کے زیر انتظام علاقہ انڈومان و نکوبار پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) کے چوتھے مرحلے کے تحت سب سے زیادہ اناج اٹھانے والا علاقہ ہے ۔

          انڈومان و نکوبار نے  پی ایم جی کے اے وائی – IV  کے تحت ( جولائی ، 2021 ء  سے 15 ستمبر ، 2021 ء تک ) مختص کئے گئے اناج کا 93 فی صد اناج اٹھا یا  ہے ۔  مذکورہ مدت کے دوران   ، اس کے بعد اڈیشہ کا نمبر ہے ، جس نے 92 فی صد اناج اٹھایا ہے ۔  اس کے بعد تری پورہ اور میگھالیہ نے 73 فی صد ، جب کہ تلنگانہ ، میزورم اور اروناچل پردیش نے 71 – 71 فی صد اناج اٹھایا ہے ۔

          جولائی ، 2021 ء سے ، جب سے پی ایم جی کے اے وائی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوا ہے ، 15 ستمبر تک ملک بھر میں  مختص کردہ اناج کا 56.53 فی صد اناج اٹھایا گیا ہے ۔ چوتھا مرحلہ نومبر ، 2021 ء میں ختم ہو جائے گا ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ اسکیم  کے تیسرے مرحلے میں سب سے زیادہ یعنی مختص اناج کا 98.41  فی صد اناج اٹھایا گیا ۔

          حکومتِ ہند نے  پی ایم جی کے اے وائی اسکیم  کے چاروں مرحلوں  کے تحت  اب تک تقریباً 600 ایل ایم ٹی  اناج مختص کیا ہے ۔ تمام مرحلوں میں مختص کردہ   اناج کا  15 ستمبر ، 2021 ء تک 82.76 فی صد اناج اٹھایا جا چکا ہے ۔

          مرکز ، اسکیم کے ہر مرحلے کے لئے اناج مختص کرتی ہے ۔ کوئی بھی ریاست   مختص کردہ اناج ، جب مرکز سے حاصل کرتا ہے  ، جو اسے اناج اٹھانا کہا جاتا ہے ۔

          پی ایم جے کے اے وائی کے تحت  اناج کے مختص کئے جانے اور اٹھائے جانے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

نمبر شمار

اسکیم کا نام

مختص کی گئی مقدار

(  ایل ایم ٹی میں )

اٹھائے گئے اناج کی مقدار

( ایل ایم ٹی میں )

 

گیہوں

چاول

میزان

گیہوں

چاول

میزان

اٹھائے گئے اناج کا فی صد

1

پی ایم جی کے اے وائی – I

( اپریل – جون ، 2020 ء ) 

97.72 فی صد

15.65

104.55

120.2

15.01

102.45

117.46

97.72%

2

پی ایم جی کے اے وائی – II

( جولائی – نومبر ، 2020 ء )

93.59 فی صد

94.25

106.12

200.37

88.63

98.91

187.54

93.59%

3

پی ایم جی کے اے وائی – III  

( مئی – جون ، 2021 ء )

98.41 فی صد

37.66

41.86

79.52

37.00

41.26

78.26

98.41%

4

پی ایم جی کے اے وائی – IV

( جولائی – نومبر ، 2021 ء )

( 15 ستمبر ، 2021 ء تک )

56.53 فی صد

97.09

101.69

198.78

49.53

62.86

112.39

56.53%

میزان

244.65

354.22

598.87

190.17

305.49

495.66

82.76%

 

          ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مختص  کئے گئے اور اٹھائے گئے اناج کی تفصیل ضمیمہ – I میں دستیاب ہے ۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

پی ایم جی کے اے وائی – IV ( جولائی ، 2021 ء – نومبر ، 2021 ء  )

اٹھایا گیا ( 15 ستمبر ، 2021 ء تک )

اٹھایا گیا فیصد

میزان

1۔  انڈومان نکوبار

1409

93

2۔ اڈیشہ

746516

92

3۔ تری پورہ

45477

73

3۔ میگھالیہ

38911

73

4۔ اروناچل پردیش

14814

71

  میزورم

11813

71

 تلنگانہ

338633

71

 

          عالمی وباء کی وجہ سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی اقتصادی پریشانیوں کے سبب در پیش  مشکلات کو دور کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) کے ذریعے  تقسیم کئے جانے والے اناج  کی ماہانہ مقدار کو  تقریباً دو گنا کردیا ہے ۔  یہ اناج  خوراک کی سکیورٹی کے قومی قانون  ( این ایف ایس اے ) کے تحت 80 کروڑ فیض یافتگان کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ ان لوگوں کو  5 کلو گرام اناج فی کس  فی ماہ مفت  دیا گیا ، جو معمول کے این ایف ایس اے  کے ، اُن کی حقداری کے علاوہ ہے ۔ ابتدائی طور پر  پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اضافی مفت فوائد  تین ماہ کے لئے  ( اپریل تا جون ، 2020 ء ) فراہم کئے گئے تھے ۔ البتہ ، بحران جاری رہنے کی وجہ سے ، اِس پروگرام کو مزید 5 ماہ کے لئے بڑھایا گیا  ( جولائی تا نومبر ، 2020 ء ) ۔ وباء کی دوسری لہر کے بعد پی ایم جی کے اے وائی کو ایک بار پھر دو ماہ کے لئے شروع کیا گیا (مئی اور جون ، 2021 ء  ) اور اسے مزید 5 ماہ کے لئے بڑھایا گیا ( جولائی سے نومبر ، 2021 ء تک ) ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (22-09-2021)

U. No.  9271

 



(Release ID: 1757134) Visitor Counter : 159