کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس اور صنعتوں کی وزارت 20 سے 26 ستمبر تک ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘منائے گی


کامرس کا محکمہ ’’ونجیا سپتاہ‘‘منائے گا

آتم نربھر بھارت کو اجاگر کرنے والے ملک گیر پروگراموں کا انعقاد اور ہندوستان کو ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت اور گرین اور سوچھ ایس ای زیڈزکے طور پر پیش کیا جائے گا

ملک کے تمام 739 ضلعوں کا احاطہ کرتے ہوئے تعاون کے سیشن’’کھیت سے بیرون ملک‘‘ اور برآمدکاروں کی کانفرنس ’ونجیااتسو‘ کے موضوعات پر منعقد ہوں گے

ملک کے پانچ خطوں۔ شمال، جنوب ، مشرق ، مغرب اور شمال مشرق(مقامات کی تفصیل مطلوب) میں پانچ قومی سیمنار/ایگزبیشن کا اہتمام کیا جائے گا جن کا موضوع ہوگا ’’آزادی اور برآمدات کا فروغ/درآمدات کا متبادل۔ آتم نربھرتا کی اور‘‘

اکیس اور بائیس ستمبر کو برآمدات کے فروغ کے 35 پروگرام/ ایگزبیشن کا اہتمام کیا جائے گا، کم از کم ایک پروگرام ہر ریاست/یوٹی میں کرایا جائے گا جس میں ہندوستان کو ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا

ڈی پی آئی آئی ٹی قومی سنگل ونڈو نظام اور انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم کا آغاز کرے گا

انویسٹ انڈیا شمال مشرقی خطے میں ورچوئل انویسٹرز سمٹ کا انعقاد کرے گا

’’آزادی اور برآمدات کا فروغ/ درآمدات کا متبادل‘‘کے موضوع پر مضمون نگاری کا قومی مقابلہ

Posted On: 19 SEP 2021 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 19 ستمبر 2021: ترقی پسند ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل  ہونے اور اس کی شاندار تاریخ کا جشن منانے کے لئے کامرس اور صنعتوں کی وزارت ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے حصے کے طور پر اگلے پورے ہفتے پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے۔

کامرس کا محکمہ 20 سے 26 ستمبر 2021 کے دوران ونجیاسپتاہ(ٹریڈ اینڈ کامرس ویک) منائے گا۔ ہندوستان بھر میں پروگرام اور تقاریب منعقد کرکے آتم نربھر بھارت کو اجاگر کیا جارہا ہے، اور ہندوستان کو ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت اور گرین اور سوچھ ایس ای زیڈ کی عکاسی کی جائے گی۔ اسکے علاوہ ملک کے تمام 739 ضلعوں کا احاطہ کرتے ہوئے تعاون کے سیشن منعقد کرائے جائیں گے جن میں ’’کھیت سے بیرون ملک‘‘ اور برآمداتی کانفرنس ونجیا اتسو شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعے کے فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہر ضلع کو ایک برآمداتی مرکز بنانے کے لئے کہا تھا جس سے تحریک پا کر ستمبر 2020 میں کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی جناب پیوش گوئل کی ہدایت پر ’ایک ضلع ۔ ایک پیداوار‘ (ODOP) اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ ایک ضلع کے اصل امکانات کو بروئے کار لانے، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے ، روزگار پیدا کرنے اور دیہی صنعت کاری کو فروغ دینے کی جانب ODOP ایک انقلابی قدم ہے جو ہمیں آتم نربھر بھارت کے مقصد کے حصول کی جانب لے جاتا ہے۔

چوبیس سے چھبیس ستمبر 2021 تک ونجیا اتسو کے دوران 700 سے زیادہ ضلعوں میں برآمداتی کانفرنس / میٹنگیں منعقد  ہوں گی اور 100 ضلعوں میں میگا پروگرام کرائے جائیں گے جن کا اہتمام ڈائرکٹریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(DGFT) اور ایکسپورٹ اینڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹنٹ (ای انڈ ایم ڈی اے) اور متعلقہ سرکاروں کے اشتراک سے ہوگا۔

اس کے علاوہ ملک کے پانچ خطوں ۔ شمال ، جنوب ، مشرق، مغرب اور شمال مشرق میں غیر ملکی تجارت کے ہندوستانی ادارے(IIFT) کے زیر اہتمام پانچ قومی سیمنار/ایگزبیشن ہوں گی جن کا موضوع ہوگا ’’آزادی اور برآمدات کا فروغ/درآمدات کا متبادل ۔آتم نربھرتا کی اور‘‘۔

ان پروگراموں کے دوران گورنمٹ ای مارکیٹ (جی ای ایم) اور FPC میں مائیکرچھوٹی اور درمیان صنعتوں کی شمولیت بھی مکمل کی جائے گی۔

ونجیا سپتاہ کی ایک اور اہم مہم 21 اور 22 کو برآمدات کے فروغ کی 35 تقاریب /ایگزبیشن ہوں گی  اور ہر ریاست /یوٹی میں کم از کم ایک پروگرام ہوگا۔ ای پی سی مقامی برآمدکاروں، مال تیار کرنے والوں اور صنعتی اکائیوں کو تیار کرے گا کہ وہ برآمدات کے فروغ کو ایک جن آندولن بنادیں۔ ان پرگراموں کے دوران متعدد مرکزی وزراء، وزراء اعلیٰ / متعلقہ ریاستوں کے وزیر خطاب کریں گے اور شرکاء سے ملیں گے۔

اس دوران صنعتوں کے فروغ اور اندرونی کاروبار (DPIIT) محکمے دوپروگراموں۔ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم اور انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم کا محدود پیمانے پر لانچ کرے گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے کے لئے مطلوبہ پیشگی منظوری کی درخواست دینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس میں مکمل سہولیات ، مدد سرمایہ کاری سے پہلے کی ہدایات ، بینکوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور مرکزی اور ریاستی سطح پر منظوری میں آسانی دی جائے گی۔ انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم (IRRS) بہترین کارکردگی والے پارکوں کی نشاندہی اور سرمایہ کاروں اورپالیسی سازوں کے لئے فیصلہ سازی میں مدد دے گا۔

صنعتی راہداری پروگرام کا مقصد ملک کے مینوفیکچروں کے امکانات کو بروئے کار لانے کی کوشش میں مدد فراہم کرنا اور جی ڈ ی پی میں اس کی ساجھیداری کوبڑھانا ہے۔ مہاراشٹر ،گجرات، اترپردیش ، آندھراپردیش اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستیں اپنی ریاست میں صنعتی راہداری کی پیش رفت پر پروگراموں کا انعقاد کررہی ہیں۔ یہ پروگرام دھولیرا انڈسٹریل سٹی ڈیولپمنٹ لمٹڈ(DICDL)گجرات، اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمٹڈ (AITL) ، مہاراشٹر ڈی ایم آئی سی انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ گریٹرنوئیڈا/ لمٹڈ (IITGNL) اترپردیش، CBIC تماکرو انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمٹڈ، کرناٹک، NICDIT کرشنا پٹنم انڈسٹریل سٹی ڈیولپمنٹ لمٹڈ، آندھراپردیش اور DMIC وکرم ادیوگ پوری لمٹڈ (VUL) مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام ہورہے ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی بھی تمام وزارتوں/محکموں اور ریاستوں/یوٹیز کے ساتھ مل کر قومی سطح کی ورکشاپ کا اہتمام کرے گا۔ جس میں شکایات کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے جو کام کئے گئے ہیں ان کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس میں تین پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔تمام طریقہ کار ضابطوں ، نوٹیفکیشن، سرکلرز وغیرہ میں انضباطی بوجھ کا خاتمہ، فرسوہ اور غیر ضروری قوانین کو کالعدم کرنے یا اس میں ترمیم کرنے اور تکنیکی اور معمولی امور میں فوجداری سے استثنیٰ لیکن ساتھ ساتھ سنگین جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی گنجائش۔

این آئی سی ڈی سی کلکتہ ، چنئی اور ممبئی بندرگاہوں میں پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔ NICDC ایک اور تقریب کا اہتمام کرے گا جس میں SPV کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور نیمرانا، راجستھان میں 6 ایم ڈبلیو ماڈل سولر پاور پروجیکٹ میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کی ایک ورچوئل کانفرنس شمال مشرق میں انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام ہوگی اور پرائیویٹ انڈسٹریل پارکس کے ساتھ رابطہ قائم کئے جائیں گے۔

چھبیس ستمبر کو تمام زرعی /مرکزی مقامات پر ایک خصوصی پروگرام میں دس لاکھ زرعی ورکر شامل ہوں گے جس کا موضوع ’’کھیت سے بیرون ممالک تک ‘‘ہوگا اور اس کا اہتمام کامرس محکمے کے پلانٹیشن ڈویژن کے تحت ہوگا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ترقی کے ویژن کے عین مطابق 250 سے زیادہ خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زید) اپنے اپنے زون میں سوچھتا مہم اور شجرکاری مہم چلائیں گے جس میں گرین اینڈ سوچھ ایس ای زیڈز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ پروگرام 23 ستمبر کو ہوگا۔

ونجیا سپتاہ کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیا برانڈ ایکوٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 ستمبر کو قومی مضمون نویسی کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا، جس کا موضوع’’آزادی اور ایکسپورٹ پروموشن۔ درآمدات متبادل۔ آتم نربھرتا کی اور‘‘ہوگا۔ اس مقابلے میں پانچ علاقے الگ الگ حصہ لیں گے ۔ ان کے نام شمال،جنوب ، مغرب، مشرق اور شمال مشرق ہے۔ سرفہرست آنے والے پانچ اندرجات ہر علاقے میں انعامات وصول کریں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو ہر ریاست، وزارت اور محکمے مختلف طریقوں سے منارہے ہیں۔ اس میں وہ سب کچھ  شامل ہے جو ہندوستان کی سماجی وثقافتی اور اقتصادی شناخت کے بارے میں ترقی پسندانہ رخ پر ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پندرہ اگست 2022 سے 75 ہفتے قبل بارہ مارچ 2021 کو احمدآباد میں آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز کی سرگرمیاں شروع کیں اور یہ پندرہ اگست 2023 تک جاری رہیں گی۔ وزیر اعظم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 75 ہفتے کا یہ تہوار صرف اور صرف اس مقصد کے تحت منائیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ہمارے ملک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

****

U.No:9165

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1756336) Visitor Counter : 282