وزیراعظم کا دفتر
تاجکستان میں دو شانبے کے مقام پر ایس سی او کاؤنسل کے سربراہان مملکت کا اکیسواں اجلاس
Posted On:
15 SEP 2021 1:00PM by PIB Delhi
ایس سی او کاؤنسل کے سربراہان مملکت کا 21 واں اجلاس دو شانبے میں 17 ستمبر 2021 کو مخلوط شکل میں منعقد ہوگا۔ تا جکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمان اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی ، بھارتی وفد کی قیادت کریں گے اور ویڈیو – لنک کے ذریعہ اس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے، جب کہ دو شانبے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
ایس سی او سربراہ اجلاس میں ایس سی او رکن ممالک کے لیڈرس ، مشاہد ممالک، ایس سی او کے سکریٹری جنرل ، ایس سی او کے انسداد دہشت گردی سے متعلق علاقائی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس)، ترکمانستان کے صدر اور دیگر مدعو مہمانان شرکت کریں گے۔
مخلوط شکل میں منعقد ہونے والا یہ پہلا ایس سی او سربراہ اجلاس ہے جب کہ یہ چوتھا سربراہ اجلاس ہے، جس میں بھارت ایس سی او کے مکمل رکن کی حثیت سے شرکت کرے گا۔ اس سربراہ اجلاس کی اس لحاظ سے بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ تنظیم اس سال اپنی بیسویں سالگرہ منارہی ہے۔ سربراہ اجلاس کے دوران ، توقع ہے کہ لیڈرس گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور مستقبل میں اشتراک کے امکانات اور صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل موضوعاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع م- ق ر)
U-9069
(Release ID: 1755409)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam