وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 16 ستمبر کو کستوربا گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو پر ڈیفنس آفسز کمپلیکس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 SEP 2021 2:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 ؍ستمبر : وزیراعظم جناب نریندر مودی   16  ستمبر 2021  کو  صبح 11 بجے  کستوربا گاندھی مارگ  اور  افریقہ ایونیو پر  ڈیفنس آفسز  کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ وہ  افریقہ ایونیو پر  ڈیفنس آفس کا دورہ کریں گے اور  آر می ، نیوی ، ایئر فورس اور سویلین افسران سے  ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ  وہاں موجود مجمع سے خطاب کریں گے۔

نئے ڈیفنس آفس کمپلیکس کے بارے میں

نئے ڈیفنس  آفس کمپلیکس میں  آر می ، نیوی  اور ایئر فورس  سمیت  مسلح  افواج  اور وزارت دفاع کے  7000  اہلکاروں کو  رہائش فراہم کی جائے گی۔ ان عمارتوں میں جدید ، محفوظ  اور عملی  کام کے مقامات  فراہم کئے جائیں گے۔ عمارت کے کام کاج کو سنبھالنے کے لئے ایک مربوط  کمانڈ اور کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو  دونوں عمارتوں  کی حفاظت اور نگرانی کا کام بھی انجام دے گا۔

نیا ڈیفنس  آفس کمپلیکس جدید ترین اور توانائی  کے لحاظ  سے کفایتی ہے، جب کہ  اس میں  سکیورٹی مینجمنٹ کے  جامع  قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ان عمارتوں کی  ایک انوکھی خاصیت یہ ہے کہ اس میں نئی  اور  مستحکم تعمیراتی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے، جسے  ایل جی ایس ایف (لائٹ گیج اسٹیل فریم) کہتے ہیں، جس نے  روایتی آر سی سی  تعمیرات کے معاملے میں  تعمیر کے وقت کو  30-24 مہینے کم کردیا ہے۔ یہ عمارتیں وسائل پر مبنی  سبز ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں اور  ماحولیات دوست طور طریقوں کو فروغ دیتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع ،  مکان اور شہری امور کے مرکزی وزیر ،  وزیر مملکت  برائے دفاع ،  وزیر مملکت  برائے مکانات  اور شہری امور، چیف آف ڈیفنس اسٹاف  اور مسلح افواج کے سربراہان  شرکت کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-9022



(Release ID: 1755045) Visitor Counter : 178