بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ایگزیم (ای ایس آئی ایم ) تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے پرادیپ پورٹ ٹرسٹ نے نئے کنٹینر اسکینر کی تنصیب

Posted On: 13 SEP 2021 11:37AM by PIB Delhi

نئی دہلی،13ستمبر2021۔  

کاروبار میں آسانی لانے (ای او ڈی بی) پہل کے تحت پی آئی سی ٹی ٹرمینل کے قریب پرادیپ بندرگاہ میں 30 کروڑ روپے مالیت کے ایک موبائل ایکسرے کنٹینر اسکیننگ سسٹم ( ایم ایکس سی ایس) کی تنصیب کی گئی ہے۔ اس کا مقصد جسمانی عمل دخل میں کمی لانا اور بندرگاہ میں کنٹینروں کی بروقت رسائی ہے۔ ایم ایکس سی ایس کے کامیاب تجربے کے بعد ایٹمک انرجی ریگولیٹری بورڈ  (اے ای آر بی) میں 27 اگست 2021 کو پرادیپ کسٹم کو اس پر عمل آوری کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس بھی فراہم کردیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XJU7.png

 

اس سے بندرگاہ کے ذریعے کنٹینرز میں غیر کٹے ہوئے دھاتی اسکریپ مواد کی نقل و حرکت میں بھی مدد ملے گی، تاکہ اندرون  ملک موجود صنعتوں کی دیرینہ ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔  اسکینر کے آپریشن سے پیرادیپ پورٹ پر کنٹینر کے حجم میں اضافے کی توقع ہے، کیونکہ پی پی ٹی ایگزیم ٹریڈ میں مدد کے لیے لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور حکومت کے کاروبار میں آسانی کے اقدام کے عین مطابق ہے، جبکہ آر سی ایل، زی آئی ایم انٹرنیشنل شپنگ لائن اور شریاس شپنگ جیسی شپنگ لائنیں پورٹ کو باقاعدگی سے کال کر رہی ہیں، دوسری بڑی لائنیں ممکنہ طور پر اپ گریڈ کی گئی سہولیات اور پورٹ کی طرف سے پیش کردہ بھاری رعایت پر غور کریں گی۔

********** ***

( ش ح ۔ج ق ۔ ت ع (

U.No. 8936



(Release ID: 1754460) Visitor Counter : 221