وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 11ستمبر کو سرداردھام بھون کا لوک ارپن اور سرداردھام فیز- II کنیا چھاترالیہ کا بھومی پوجن انجام دیں گے
Posted On:
10 SEP 2021 1:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10؍ ستمبر :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 11ستمبر ، 2021کو صبح 11بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سرداردھام بھون کالوک ارپن اورسرداردھام فیز- II کنیا چھاترالیہ کا بھومی پوجن کریں گے ۔
سرداردھام تعلیم اورسماج میں زبردست تبدیلی لانے ، معاشرے کے کمزورترطبقات کو اوپراٹھانے اورنوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں کام کرتارہاہے ۔ احمدآباد میں قائم سرداردھام بھون میں طالب علموں کے لئے جدید ترین قسم کی سہولیات اورجدید خوش گوارماحول دستیاب ہے ۔ کنیاچھاترالیہ میں 2000لڑکیوں کے لئے ہوسٹل کی سہولت رہے گی جس میں معاشی بنیادوں پر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی ۔
گجرات کے وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ اس موقع پرموجود رہیں گے ۔
****************
ش ح۔س ب ۔ع آ
U. NO. 8854
(Release ID: 1753808)
Visitor Counter : 152
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada