وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات عزت مآب ڈاکٹر حسن محمود سے ملاقات


ہندستان اور بنگلہ دیش کا فلم ’’ بنگا بندھو ‘‘ کی تیزی سے تکمیل پر اتفاق۔ فلم کا بین اقوامی سطح پر مارچ 2022 میں ریلیز ہونا متوقع

6 دسمبر 2021 کو "میتری دیوس" کے موقع پر خصوصی تقریبات کا فریم ورک تیار کیا جائے گا

Posted On: 07 SEP 2021 1:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بنگلہ دیش کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات کی جس کی قیادت بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات عزت مآب ڈاکٹر حسن محمود کر رہے تھے۔ اس ملاقات کا مقصد

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان نشریات اور تفریح​​کےشعبوںمیں مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا اور

بین عوامی رابطے کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان سافٹ پاور انٹرفیس کی صلاحیت کو تلاش کرناتھا

عزت مآب  ڈاکٹر حسن محمود نے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے باہمی دلچسپی اور تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ہندستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سرگرم اقدامات کی ستائش کی اور مارچ 2021 میں ہندستانی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے کا خاص ذکر کیا۔

 

2۔   جناب انوراگ ٹھاکر نے شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی اور ان کے عہد پر بننے والی فلم ’’ بنگا بندھو ‘‘ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ "فلم سازی کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ مارچ 2022 تک کام مکمل ہو جائے گا بشرطیکہ کوویڈ کی صورتحال نے اجازت دی تاکہ فلم بین اقوامی سطح پر مارچ 2022 میں ریلیز ہو سکے۔

3۔   اس ملاقات میں "1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی" پر دستاویزی فلم کی تیاری کو فعال طور پر آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تبادلے کے ذریعے ڈیجیٹل تفریح اور ایک دوسرے کے ملک کی فلموں کی نمائش کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OBHH.jpg

4۔   دونوں وزراء نے 6 دسمبر 2021 کو "میتری دیوس" منانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے لئے باہمی طور پر منظور شدہ ایکشن پلان مرتب کیا اور عمل میں لایا جائے گا۔

جناب ٹھاکر نے جنوری 2021 میں منعقدہ 51 ویں بین اقوامی ہندستانی فلمی میلے میں سرگرم شرکت کے لئے حکومت بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا اور نومبر 2021 میں گوا میں منعقد ہونے والے 52 ویں بین اقوامی ہندستانی فلمی میلے میں  شرکت کی دعوت دی۔دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور بین عوامی  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعاون کی تائید کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SG1A.jpg

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8746



(Release ID: 1752909) Visitor Counter : 177