وزارت اطلاعات ونشریات
ڈاکٹر ایل مروگن نے ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو سے ملاقات کی، ایروڈ سے دھارا پورم کے راستے پلانی تک بڑی ریل لائن کے لیے درخواست کی
Posted On:
07 SEP 2021 1:11PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری ڈاکٹر ایل مروگن نے ایروڈ سے دھارا پورم کے راستے پلانی تک نئی بڑی ریل لائن پر گفتگو کرنے کے لیے ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو سے ملاقات کی۔
دھارا پورم کے لوگ لمبے وقت سے بڑی ریل لائن کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں، تاکہ اس علاقہ کے لوگوں کی ہمہ گیر ترقی کے ساتھ ساتھ وہاں کی زرعی اقتصادیات کو وسیع طور پر فروغ حاصل ہو سکے۔
ڈاکٹر مروگن نے وارانسی سے کانچی پورم ہوتے ہوئے رامیشورم تک کے لیے ایک باقاعدہ ایکسپریس ٹرین چلانے کی بھی درخواست کی۔ اس سے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تاریخی شہر کانچی پورم کو رامائن سرکٹ سے جوڑنے میں کافی مدد ملے گی۔
جناب اشونی ویشنو نے اس میٹنگ کے دوران ان دونوں ہی درخواستوں پر تفصیل کے ساتھ غور و فکر کیا اور تمل ناڈو میں ریلوے نیٹ ورک کی ترقی اور جدید کاری کے یے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8744
(Release ID: 1752858)
Visitor Counter : 219