صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے میں 1.13 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے گئے 
                    
                    
                        
ملک میں مجموعی طور پر 69.90 کروڑسے زیادہ کووڈ -19سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے
سردست صحتیابی کی شرح 97.48 فیصد ہے
پچھلے  24 گھنٹے میں  31222 کووڈ کے نئے معاملے درج کئے گئے 
بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد 392864  ہے جو کل معاملوں کا 1.19 فیصد ہے 
ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح  2.56فیصد ہے جو گزشتہ 74 دنوںمیں  3فیصدسے بھی کم ہے
                    
                
                
                    Posted On:
                07 SEP 2021 9:53AM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                 
نئی دہلی 07 ستمبر2021: کووڈ -19  ٹیکہ کاری کوششوںمیں  ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت  میں  کل  1.13 کروڑ سے زیادہ ٹیکے  لگائے گئے ۔ یہ کارنامہ گزشتہ گیارہ دنوںمیں حاصل کیا گیا ۔ گزشتہ 24  گھنٹوںمیں   کووڈ کے  11353571 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ  ہی  ملک میں   مجموعی طورپر 699062776 یعنی  69.90 کروڑ سے  زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں  ۔ یہ ٹیکے آج صبح سات بجے تک لگائے گئے ۔ یہ ٹیکے 7226439سیشنز کے دوران لگائے گئے ۔ 
آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی  طورپر ٹیکے لگائے جانے کی تفصیل حسب ذیل ہے:
 
	
		
			| 
			   
			ایچ سی ڈبلیو   
			 | 
			
			 پہلی خوراک 
			 | 
			
			 1,03,61,392 
			 | 
		
		
			| 
			 دوسری خوراک 
			 | 
			
			 85,01,490 
			 | 
		
		
			| 
			   
			ایف ایل ڈبلیو  
			 | 
			
			 پہلی خوراک 
			 | 
			
			 1,83,31,433 
			 | 
		
		
			| 
			 دوسری خوراک 
			 | 
			
			 1,36,58,274 
			 | 
		
		
			| 
			   
			18سے 44سال کی عمر کے افراد 
			 | 
			
			 پہلی خوراک 
			 | 
			
			 27,76,44,784 
			 | 
		
		
			| 
			 دوسری خوراک 
			 | 
			
			 3,59,16,927 
			 | 
		
		
			| 
			   
			45سے 59سال کی عمر کے افراد  
			 | 
			
			 پہلی خوراک 
			 | 
			
			 13,80,26,694 
			 | 
		
		
			| 
			 دوسری خوراک 
			 | 
			
			 5,89,70,434 
			 | 
		
		
			| 
			   
			60 سا ل سے زیادہ عمر کے افراد 
			 | 
			
			 پہلی خوراک 
			 | 
			
			 9,03,51,520 
			 | 
		
		
			| 
			 دوسری خوراک 
			 | 
			
			 4,72,99,828 
			 | 
		
		
			| 
			 میزان 
			 | 
			
			 69,90,62,776 
			 | 
		
	
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری  کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بند ہے ۔
گزشتہ  24 گھنٹے میں 42942 مریض  صحتیاب ہوئے اور عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحتیاب ہونے والے افراد کی  مجموعی تعداد  32224937  ہوگئی ہے ۔اس کے نتیجے میں بھارت میں  صحتیاب کی مجموعی شرح بڑھ کر 97.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
 
مرکز  اورریاستوں کے علاوہ  مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششیں جاری رکھے جانے کی وجہ سے یومیہ نئے  معاملوں  کی تعداد   50 ہزار سے بھی کم ہے  اور  اب یہ تعداد لگاتار 72 ویں دن درج کی گئی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوںمیں  71222 نئے معاملےدرج کئے گئے۔

س ردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  392864  ہے  جبکہ ملک میں  کل متاثرہ معاملوں  میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد   1.19فیصد  ہے  ۔
 
,
 
 ملک میں  لگاتار جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ  24  گھنٹے میں کل 1526056  نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ ابھی تک بھارت میں  53.31  کروڑسے زیادہ   (533189348) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت  میں  اضافہ کیا گیا ہے۔ 
 

********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-8727
                
                
                
                
                
                (Release ID: 1752734)
                Visitor Counter : 255