وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 7 ستمبر کو شکشا پرو کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم تعلیم کے شعبے میں کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کریں گے

Posted On: 05 SEP 2021 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 05  ستمبر        وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 ستمبر 2021 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشا پرو کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران تعلیمی شعبے میں کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم ہندوستانی سائن لینگویج کی لغت (سماعت سے محروم افراد کے لیے آڈیو اور ٹیکسٹ ایمبیڈڈ سائن لینگویج ویڈیو ، یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق)، بولنے والی کتابیں (بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو کتابیں) ، اسکول  کے معیار کی یقین دہانی اور سی بی ایس ای کے اسسمنٹ فریم ورک،این آئی پی یو این بھارت کے لیے 'نشٹھا' اساتذہ کا تربیتی پروگرام اور ودیانجلی پورٹل (اسکول کی ترقی کے لیے تعلیمی رضاکاروں/عطیہ کنندگان/سی ایس آر خدمات  کرنے والوں کے لیے)  کا آغاز کریں گے۔

'شکشک پرو – 2021 ' کا ​​موضوع "معیار اور پائیدار اسکول: ہندوستان میں اسکولوں سےعلم کا حصول" ہے۔یہ کانفرنس نہ صرف ہر سطح پر تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے بلکہ ملک بھر کے اسکولوں میں معیار، شمولیت والی روایات  اور پائیداری میں مسلسل بہتری لانے کے لیے جدید طریقوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر تعلیم اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم بھی موجود ہوں گے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (05.09.2021)

U-8654

 


(Release ID: 1752324) Visitor Counter : 271