وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےیوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی؛ سابق صدرجمہوریہ  ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشننکو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 05 SEP 2021 9:16AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےیوم اساتذہ کے موقع پر  تعلیمی شعبے سےتعلق والی شخصیات  کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت  پیش کیا۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’یوم اساتذہ پر،  تعلیمی شعبے سےتعلق رکھنے والے تمام حضرات کو مبارکباد،  جنھوں نےہمیشہ نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اہم کردار اداکیا ہے۔  یہ بہت ہی قابل ستائش ہے کہ اساتذہ نےکس طرح جدت کو اپنایا  اور اس بات کو یقینی بنایا کہ  کووڈ -19 کے دور میں بھی طلبا کاتعلیمی سفر جاری رہے۔

میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کےممتاز علمی کارناموں اور قوم کے لئے ان کے تعاون کو یاد کرتا ہوں۔‘‘

*****

 

ش ح۔ ن ر (05.09.2021)

U NO:8704



(Release ID: 1752240) Visitor Counter : 188