نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پیرالمپکس ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ماریپن ٹی اور ان کے کوچ راجہ بی کو مبارکباد دی

Posted On: 04 SEP 2021 6:08PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • پیرا اولمپک کھیلوں میں ماریپن کا یہ دوسرا تمغہ تھا۔ ریو 2016 میں، اس نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں پیرا اولمپکس ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ماریپن ٹی اور ان کے کوچ راجہ بی کی عزت افزائی کی۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا، ”ماریپن نے ریو اور اب ٹوکیو میں اپنی کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں اسے مبارکباد دیتا ہوں اور اس موقع پر ہمارے تمام پیرا ایتھلیٹس کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔“

 

 

وزیر کھیل سے بات کرتے ہوئے ماریپن نے کہا، ”میں نے ہندوستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کی توقع کی تھی لیکن ایونٹ کے دن موسمی حالات کی وجہ سے میں اس خواب کو پورا نہیں کر سکا۔ مجھے یقین ہے کہ پیرس میں ایک بار پھر میں ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتوں گا۔“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

04-09-2021

U: 8699



(Release ID: 1752154) Visitor Counter : 255