وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 6 ستمبر کو ہماچل پردیش میں صحت دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور کوویڈ ویکسی نیشن پروگرام کے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

Posted On: 04 SEP 2021 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 ستمبر2021:   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 ستمبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہماچل پردیش میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور کوویڈ ویکسی نیشن پروگرام کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کریں گے۔

ہماچل پردیش نے اپنی پوری اہل آبادی کو کوویڈ ویکسین یشن کی پہلی خوراک کامیابی کے ساتھ لگا دی ہے۔ ریاست کی کوششوں میں جغرافیائی ترجیح شامل تھی کہ مشکل اور دشوار گزارعلاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اس میں بڑے پیمانے پر آگاہی کو یقینی بنانے کے اقدامات اور دیگر کے علاوہ آشا کارکنوں کے گھر گھر جا کر ملاقاتیں کرناشامل ہیں۔ ریاست نے خواتین، بزرگوں، دیوانگجنوں، صنعتی کارکنوں، روزانہ اجرتی مزدوروں وغیرہ پر خصوصی توجہ دی اور اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ’’سرکشا کی یکتی - کورونا سے مکتی‘‘ جیسی خصوصی مہمیں چلائیں۔

تقریب کے دوران ہماچل کے وزیر اعلیٰ موجود ہوں گے۔

*****

U.No.8701

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1752147) Visitor Counter : 168