وزارت آیوش

ڈاکٹر مُنجا پارا مہندر بھائی نے آیوش وزارت میں ‘‘ آیوش آپ کے دوار ’’ مہم کا آغاز کیا


آغاز کی   تقریبات کے دوران 21 ریاستوں کے 44 مقامات سے طبی افادیت والے دو لاکھ پودے تقسیم کیے جائیں گے

Posted On: 03 SEP 2021 4:55PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے آج ملک کے 45 سے زیادہ مقامات سے ‘‘آیوش آپ کے دوار’’ مہم کا  آغاز کیا۔ آیوش کے وزیر مملکت جناب منجاپارا مہندر بھائی نے آیوش بھون میں عملے کے افدار کو طبی افادیت والے پودے تقسیم کر کے مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر منجا پارا نے حاضرین کو خطاب کیا اور طبی افادیت والے پودوں کی دیکھ ریکھ کرنےے اور انہیں اپنے خاندان کے رکن کی طرح رکھنے کی اپیل کی۔

آج آغاز کی سرگرمیوں میں 21 سے زیادہ ریاستیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دو لاکھ سے زیادہ پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ آیوش کے وزیر جناب  سربا نند سونووال بھی ممبئی سے اس مہم کا آغاز کرینگے۔ مہم کے تحت ایک سال کے اندر ملک کے 75 لاکھ کنبوں میں طبی افادیت والے پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں تیز پتہ، اشوک، گلوئے، اشو گندھہ، کماری، شتوری، لیمن گراس، تلسی، برہمی اور آنولا وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RIA.jpg

ویدیا راجیش کٹیچا ، سکریٹری آیوش ، اسپیشل سکریٹری ، آیوش جناب پی کے پاٹھک ،  جناب ڈی سینتھل پانڈیان ، جوائنٹ سکریٹری ، آیوش اور دیگر اعلیٰ افسران  اس موقع پر موجود تھے۔

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے تحت مقرر  پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں جن میں وائی بریک ایپ کا آغاز، پرو فلیکٹک آیوش ادویات کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔ کل اسکول اور کالج کے لیے لیکچر سیریز ہوگی اور 5 ستمبر کو وائی۔ بریک ایپ پر ویبنار کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8618

 



(Release ID: 1751842) Visitor Counter : 181