اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل ، راؤرکیلااسٹیل پلانٹ نے آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے فٹ انڈیا فریڈم دوڑ میں  حصہ لیا

Posted On: 03 SEP 2021 1:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03؍ ستمبر :سیل ، راؤرکیلااسٹیل پلانٹ ، آزادی کاامرت مہوتسو منانے کے لئے فٹ انڈیا فریڈم رن میں حصہ لیتے ہوئے فٹ نیس مہم کے ذریعہ  قوم کے ساتھ جڑگیا ۔ بی ایس ایل اورآرایس پی کے ڈائرکٹرانچارج جناب امریندوپرکاش نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پرکاش نے سب لوگوں کی اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے اور ‘فٹ نیس کی ڈوز آدھاگھنٹہ روز کے فارمولے کو اختیارکرنے کے لئے ہمت افزائی کی ۔ ڈائرکٹرانچارج نے کہاکہ صحت اور حفاظت شانہ بہ شانہ چلتی ہیں اور ان میں سے کسی بھی قیمت پر کسی ایک کوبھی داو پرنہیں لگایاجاسکتا۔

یہ دوڑ ایک ایسی تقریب کے ساتھ شروع ہوئی جس میں ہرشخص نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنی زندگی میں روزانہ آدھاگھنٹہ جسمانی صحت سے متعلق سرگرمیوں کو دیں گے ۔

رن فارانڈیا پروگرام کابنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس پروگرام کا حصہ بنانا ہے جو ہندوستان کی آزادی کے 75سالہ عظیم الشان جشن سے متعلق ہے ۔اسی کے ساتھ اس کا مقصد ملک کے ہرشہری کی صحت ، فٹ نیس اور بہتری  کو یقینی بنانا بھی اس کا مقصد ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FreedomRun3VZV.jpg

****************

 

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 8607


(Release ID: 1751690) Visitor Counter : 267