وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کی اسکیم کے رہنما خطوط کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی


کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی

Posted On: 02 SEP 2021 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 ستمبر2021:وزارت اطلاعات و نشریات نے وزارت اطلاعات و نشریات کی صحافیوں سے متعلق فلاح و بہبود کی اسکیم کے موجودہ رہنما خطوط پر نظر ثانی اور تبدیلیوں کے لیے مناسب سفارشات کرنے کے لیے معروف صحافی اور پرسار بھارتی کے رکن جناب اشوک کمار ٹنڈن کی سربراہی میں ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں یہ فیصلہ میڈیا ایکو اسپیس میں رونما ہونے والی متعدد تبدیلیوں کے تناظر میں اہم سمجھا جارہا ہے جس میں کووڈ -19 کی وجہ سے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کا نقصان اور ’’ورکنگ جرنلسٹس‘‘ کی تعریف کی وسیع بنیادکا تعین کرنا شامل ہے۔

کئی برسوں سے کام کر رہی صحافیوں کی فلاح و بہبود کی اسکیم پر، مستقبل کے نقطہ نظر اور اس ملک کے صحافیوں کے فائدے کے لیے وسیع کوریج کے مد نظردوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پیشہ ورانہ ، سیفٹی ، صحت اور ورکنگ کنڈیشن کوڈ 2020 کے نفاذ کے ساتھ ، ورکنگ جرنلسٹس کی تعریف کو وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ روایتی اور ڈیجیٹل دونوں میڈیا میں کام کرنے والوں کو اس کے دائرے میں شامل کیا جا سکے۔ مزید برآں ، اسکیم کے تحت فلاح و بہبود اور فوائد حاصل کرنے کے نقطہ نظر سے تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ صحافیوں کے درمیان ممکنہ یکسانیت کو دیکھنا بھی ضروری سمجھا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے حالیہ دنوں میں ان صحافیوں کے لواحقین کو جو بدقسمتی سے کوویڈ 19 کی وجہ سے فوت ہو گئے ہیں ، نقد رقم کی ادائیگی کی منظوری کے لیے انتہائی فعال اقدامات کیے ہیں اور ایسی امداد 100 سے زائد معاملات میں دی گئی ہے جس میں ہر ایک کو پانچ لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی۔

توقع ہے کہ کمیٹی مقررہ وقت میں، دو ماہ کے اندر اندراپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔ اس کی سفارشات حکومت کو صحافیوں کے فائدے کے لیے نئی ہدایات مرتب کرنے کےقابل بنائے گی۔ جناب اشوک کمار ٹنڈن کی سربراہی والی کمیٹی میں دی ویک کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب جناب سچانند مورتی، فری لانس جرنلسٹ شیکھر ایئر، نیوز 18 کے جناب امیتابھ سنہا ، بزنس لائن کے جناب ششر کمار سنہا، زی نیوز کےخصوصی نمائندے جناب رویندر کمار، ایڈیٹر پنچجانیہ جناب ہتیش شنکر  ، ہندوستان ٹائمز کی محترمہ سمرتی کاک رامچندرن ، ٹائمز ناؤ کےجناب امیت کمار ، اکنامک ٹائمز کی محترمہ وسودھا وینوگوپال ، اور پریس انفارمیشن بیورو کی ایڈیشنل ڈی جی محترمہ کنچن پرساد شامل ہیں۔

*****

U.No.8589

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1751593) Visitor Counter : 232