خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین واطفال ترقیات کی وزیرنے کیواڈیا، گجرات میں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی قومی کانفرنس کی صدارت کی


مرکزی وزیرنے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے نظریئے سے ہم آہنگ خواتین کی قیادت والی ترقیات  پرزوردیا

وفاقی ڈھانچے کی اصل روح کی مثال پیش کرتے ہوئے قومی کانفرنس میں خواتین واطفال ترقیات کی وزارت کی اسکیموں اورپروگراموں کے بہترنفاذ اورحکمرانی پرتبادلہ خیال عمل میں آئے  

محترمہ ایرانی نے بھارت کے مرد آہن ، صاحب بصیرت شخصیت سردارولبھ بھائی پٹیل کے  مجسمہ اتحاد پر پُرجوش خراج عقیدت پیش کیا

خواتین واطفال کی  ترقیات کی مرکزی وزیراورریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزراء نے ملک بھرمیں ایسی شجرکاری کوفروغ دینے کے لئے ایک بھارت ، سریشٹھ بھارت کی مثال پیش کرنے کی غرض سے مہیلاایوم بال شکتی کرن  ون میں تغذیہ بخش پھل  داردرختوں کے پودے لگائے

Posted On: 01 SEP 2021 8:36AM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم ؍ستمبر:خواتین واطفال ترقیات کی وزیرمحترمہ اسمرتی  زوبن ایرانی نے قومی کانفرنس 2021کی صدارت کی ،جس کا اہتمام 30 اور31اگست کو کیواڈیا، گجرات میں کیاگیاتھا اوراس کانفرنس میں خواتین اوراطفال کی ترقیات کے وزیرمملکت ڈاکٹرمہندربھائی منج پارا اور مختلف ریاستوں کے وزراء  ، ریاستوں کے پرنسپل سکریٹری حضرات ، مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے خواتین واطفال ترقیات  کے محکموں کے ، پرنسپل سکریٹری حضرات   نے شرکت کی ۔ قومی کانفرنس  ایک ایسا پلیٹ فارم تھا جہاں  وزارت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے نفاذ اورحکمرانی پران کی بہترعملدرآمدکے سلسلے میں تبادلہ خیالات کئے گئے ، ساتھ ہی ساتھ تین کلیدی مشنوں یعنی مشن پوشن 2.0، مشن واتسلیہ اور مشن شکتی پرتفصیلی  تبادلہ خیالات عمل میں آئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HMH0.jpg

کلیدی تقریب کا آغاز 31اگست ، 2021کو ہوا،اس موقع پر عظیم صاحب بصیرت شخصیت مرد آہن سردارولبھ بھائی پٹیل کو مجسمہ اتحاد پر خواتین اوراطفال کی ترقی کی وزیرنے خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں خواتین واطفال کی ترقیات کی وزارت کی وزیر اورتمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزراء نے مہیلا ایوم بال شکتی کرن ون میں تغذیہ بخش پھلدار درختوں کے پودے لگائے ۔ مقصد یہ تھا کہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے نظریئے کو ایک مثالی شکل میں پیش کیاجائے اورملک بھرمیں پوشن واٹیکاوں /تغذیہ بخش  درختوں کےباغیچوں میں پود کاری کو فروغ دیاجائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DX6O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RIDM.jpg

کانفرنس کے دوران مذکورہ تین کلیدی مشنوں پرپریزنٹیشن پیش کئے گئے اورمرکزی وزارت کے فسران نے عالمی اشاریے بھی پیش کئے ۔ اس کے علاوہ این سی پی سی آر اوراین سی ڈبلیو اے کے صدرنشین حضرات نے بھی اطفال  کے حقوق اورخواتین کی اختیارکاری کے موضوعات پراپنے تناظرکا خاکہ بھی پیش کیا۔ ریاست کے نمائندگان نے گفت وشنید میں سرگرمی سے حصہ لیا اوراپنی جانب سے قابل قدراطلاعات اورتجاویز پیش کیں ۔

بعدازاں دن میں خواتین واطفال کی ترقیات کی وزیرمحترمہ اسمرتی  زوبن ایرانی نے بھارت میں مستقبل میں خواتین  اوربچوں کے سلسلے میں اپنے ذاتی نظریات ساجھاکرتے ہوئے کلیدی خطبہ پیش کیا ۔ مرکزی وزیرنے مشن پوشن 2.0کے سلسلے میں اپنے نظریات اورخیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوشن ماہ 2021 یکم ستمبر 2021 سے شروع ہونے جارہاہے۔ انھوں نے تمام ریاستی حکومتوں سے گذارش کی کہ وہ اس اہتمام میں خلوص نیت کے ساتھ حصہ لیں اور پوشن واٹیکاوں کو وجود میں لانے کے لئے اپنے اپنے اہداف طے کریں ۔ انھوں نے کہاکہ 13جنوری 2021کے رہنماخطوط کی روشنی میں ایس اے ایم بچوں کے معالجے اوران کی شناخت کی مہمات چلائیں ۔ انھوں نے ریاستی حکومتوں سے یہ بھی کہاکہ اس ماہ کے دوران اے ڈبلیو سی مراکز کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں اور موبائل فون اور ڈی ایم ڈی کی سپلائی کو یقینی بنائیں ۔

مشن واتسلیہ کی وضاحت کرتے ہوئے خواتین واطفال ترقیات  کی کابینی وزیرنے نابالغوں یعنی بچوں کو انصاف فراہم کرنے سے متعلق ایکٹ میں حال میں کی گئی ترامیم کی اہمیت پرزوردیا۔ انھوں نے خیال ظاہرکیا کہ ان ترامیم کے نتیجے میں ڈی سی /ڈی ایم کی  جواب دہی میں اضافہ ہوگااورمعاشرے میں خستہ حال بچوں کی بازآبادکاری کا راستہ ہموار ہوگا۔

انھوں نے ریاستی حکومتوں کے نمائندگان سے کہاکہ وہ جے جے ترمیماتی ایکٹ کے تحت تشکیل دیئے جانے والے قواعد وضوابط کے سلسلے میں اپنی آراء اورتجاویز پیش کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00409IE.jpg

 

مرکزی وزیرنے وزیراعظم نریندرمودی کے نظریئے کے مطابق خواتین کی قیادت والی ترقی کی اہمیت کی وضاحت کی ۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ ہم خواتین کے لئے ورکنگ ویمن ہوسٹل (ڈبلیو ڈبلیو ایچ ) کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں اور اس طریقے سے ہم کام کاجی خواتین اورنوجوان لڑکیوں کی سہولت کا ایک ماڈل پیش کرسکتے ہیں، جو مختلف شہروں سے روزگارکے حصول کے سلسلے میں نقل مکانی کرکے شہروں میں آتی ہیں۔ انھوں نے مشن شکتی کی اہمیت پرزوردیااورون اسٹاپ  مراکز کی اہمیت اجاگرکی ۔ انھوں نے ریاستی حکومتوں سے کہاکہ وہ ملک کے  بقیہ حصوں میں بھی ایسے مراکز کھولیں ۔

خواتین واطفال ترقیات کی وزارت میں وزیرمملکت ڈاکٹرمہندربھائی منجپارانے بھی اس تقریب کے دوران اپنے خیالات ونظریات ساجھاکئے ۔ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےنمائندگان کے ساتھ منعقدہ اس کانفرنس میں ہمارے وفاقی ڈھانچے کی مثالی شکل سامنے آئی اورملک کی خواتین اوربچوں کی ترقی وفلاح بہبود کے لئے تال میل پرمبنی اورجامع کوششوں کا ایک جذبہ پوری کانفرنس کے اہتمام کے دوران کارفرمانظرآیا۔

****************

 

 

ش ح۔  م ن ۔ع آ

U NO. 85xx



(Release ID: 1751028) Visitor Counter : 209