وزارت خزانہ

دیہی مقامی اداروں کے لئے 13385.70 کروڑ روپئے  کے بقدر امدادی رقم جاری کی گئی


سال 22-2021 میں دیہی مقامی اداروں کے لئے اب تک 25129.98 کروڑ کے بقدر کل امدادی رقم جاری کی جاچکی ہے

Posted On: 31 AUG 2021 12:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31؍ اگست  :  وزارت خزانہ  کے اخراجات سے متعلق محکمہ نے پیر کو دیہی مقامی اداروں  کو  امداد فراہم کرنے کے مقصد سے 25 ریاستو ں کو 133385.70 کروڑروپئے کی امدادی رقم جاری کی۔ مرکز کی جانب سے جاری کی گئی  یہ رقم سال 22-2021 کے ٹائیڈ گرانٹس کی پہلی قسط ہے۔ پندرہویں مالی کمیشن کی سفارشات کے مطابق یہ گرانٹس جاری کی گئی ہے۔

ٹائیڈ گرانٹس، دو اہم خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز) کےلئے جاری کی جاتی ہیں۔ یہ خدمات ہیں (الف) صفائی ستھرائی اور کھلی  جگہ میں رفع حاجت (او ڈی ایف) سے پاک صورتحال کو برقرار رکھنا  اور (ب) پینے کے صاف پانی کی دستیابی، بارش کے پانی کو جمع کرنا اور استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانا۔

پنچایتی راج اداروں کے لئے مختص  کی جانے والی کل مرکزی امداد میں سے 60 فیصد ‘‘ٹائیڈ گرانٹ’’ ہے۔ یہ امداد ، پینے کے صاف پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کو جمع کرنے،  اور صفائی ستھرائی جیسی قومی ترجیحات کےلئے مختص ہے۔ باقی 40 فیصد گرانٹ، ‘‘یونائیٹڈ گرانٹ’’ ہے۔ اوراسے پنچایتی راج ادارے، تنخواہوں کی  ادائیگی کو چھوڑ کر اپنی صوابدید کے مطابق مخصوص ضروریات کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹائیڈ گرانٹس کا مقصد، مرکز  کی سرپرستی والی  اسکیموں کے تحت صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ مختص شدہ فنڈ کے ساتھ ساتھ دیہی مقامی اداروں کے لئے اضافی فنڈس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ریاستوں سے امیدکی جاتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے وصولیابی  ہونے پر ، کام کاج کے دس دن کےاندر اندر یہ  امدادی رقم دیہی مقامی اداروں کو منتقل کردیں۔ کام کاج کے دس دن کے بعد کسی بھی تاخیر کی بنا پر ریاستی حکومتوں کو سود کے ساتھ گرانٹ  جاری کرنی ہوں گی۔

دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز) کی آج جاری کی گئی ریاست وار رقم اور اب تک جاری کی گئی کل آ رایل بی گرانٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبرشمار

ریاست کانام

31-8-2021 تک جاری کی گئی آر ایل بی گرانٹ کی رقم (کروڑ روپئے میں)

22-2021 میں اب تک جاری کی جاچکی کل آر ایل بی گرانٹ

(کروڑ روپئے میں)

1

آندھرا پردیش

581.7

969.50

2

اروناچل پردیش

51

142.75

3

آسام

355.8

593.00

4

بہار

1112.7

1854.50

5

چھتیس گڑھ

322.5

537.50

6

گجرات

708.6

1181.00

7

ہریانہ

280.5

467.50

8

ہماچل پردیش

95.1

158.50

9

جھارکھنڈ

374.7

624.50

10

کرناٹک

713.1

1188.50

11

کیرالہ

360.9

601.50

12

مدھیہ پردیش

883.2

1472.00

13

مہاراشٹر

1292.1

2153.50

14

منی پور

39.3

65.50

15

میزورم

20.7

34.50

16

اڈیشہ

500.7

834.50

17

پنجاب

307.8

860.00

18

راجستھان

856.2

2392.50

19

سکم

9.3

15.50

20

تملناڈو

799.8

2783.23

21

تلنگانہ

409.5

682.50

22

تریپورہ

42.3

70.50

23

اترپردیش

2162.4

3604.00

24

اتراکھنڈ

127.5

212.50

25

مغربی بنگال

978.3

1630.50

x

کل

13,385.70

25,129.98

 

 

(ش ح- ع م-ر ض)

U-8499



(Release ID: 1750731) Visitor Counter : 167