نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ مستقبل میں عالمی وباءکے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تحقیق کو تیز کریں


نائب صدر نے اُپ راشٹرپتی نواس میں DIPASکے سائنسدانوں اور صفِ اول کے کارکنوں سے بات چیت کی

نائب صدر نے کووڈ 19 کے علاج اور بندوبست میں DRDO لیسبوں کے رول کو سراہا

ڈی آر ڈی او کے چیر من ڈاکٹر جی ستیش ریڑی نے نائب صدر کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے DRDOکے تیار کردہ مختلف آلات و مصنوعات کے بارے میں بتایا

Posted On: 30 AUG 2021 2:55PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج DIPAS(ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فزیولوجی اینڈ الاٹڈ سائنسز) کے سائنسدانوں اور فرنٹ لائن ورکز کی کوششوں اور محنت کو سراہا جو انہوں نے کووڈ 19 عالمی وباء کے خلاف لڑائی میں انجام دی۔ DIPAS ڈی آر ڈی او کا لیب ہے۔ نائب صدر نے انہیں صلاح دی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی کوئی بھی عالمی وباء سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تحقیق کو تیز تر کریں۔

DIPAS سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 سائنسدانوں اور تکنیکی کاکنوں کو نائب صدر نے اُپ راشٹر پتی نواس میں مدعو کیا تھا۔ ان کے ہمراہ DRDO کے چیر من ڈاکٹر جی ستیش ریڑی تھے۔

ان لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ عالمی وباء نے صحت کا ایسا بحران پیدا کیا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور اس سے دنیا بھر میں زندگی اور روزگار دونوں بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

DIPAS  اور ڈی آر ڈی او کے دیگر لیبوںکی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے کووڈ 19کے علاج اور بندوبست کے لیے مختلف دیسی مصنوعات تیار کیں، نائب صدر نے کہا کہ اس وباء کی نئی اقسام کے ابھرنے کے تناظر میں، یہ ضروری ہے کہ ہم انتہائی چوکس رہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی خطرے سے نمٹ سکیں۔

ڈاکٹر ستیش ریڑی نے نائب صدر کو کووڈ 19 کے علاج اور بندو بست کے لیے DRDO کی جانب سے دیسی طور پر تیار کردہ مختلف مصنوعات اور آلات کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے نائب صدر کی جانب سے سائنسدانوں اور تکنیکی  کاکنوں کو مدعو کیے جانے اور ان سے تبادلہ خیال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

DIPAS کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راجیو ورشنے بھی اس موقع پر موجود رھے۔   

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8460



(Release ID: 1750541) Visitor Counter : 173