صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 63.43 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے
کووڈ-19 سے شفایابی کی شرح سردست 97.51 فیصد ہے
پچھلے 24 گھنٹوں میں 42909 نئے معاملے درج کئے گئے
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (376324) کل معاملات کے 1.15 فیصد پر مشتمل ہے
گزشتہ 66 دنوں میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی یومیہ شرح 3 فیصد سے بھی کم (2.41 فیصد ) ہے
Posted On:
30 AUG 2021 10:05AM by PIB Delhi
نئی دہلی:30؍اگست2021:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31،14،696 ویکسین خوراکیں لگانے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کووڈ 19 ٹیکہ کاری کوریج نے آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹوں کے مطابق 63.43 کروڑ (63،43،81،358) کی مجموعی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ سنگ میل 68،14،305 سیشنوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
آج صبح 8 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار حسب ذیل ہیں، جن کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں:
ایچ سی ڈبیلو
|
پہلی خوراک
|
1,03,57,456
|
دوسری خوراک
|
83,55,737
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1,83,19,387
|
دوسری خوراک
|
1,30,84,369
|
(عمر گروپ 44-18 سال)
|
پہلی خوراک
|
24,41,76,113
|
دوسری خوراک
|
2,65,28,385
|
(عمر گروپ59-45 سال)
|
پہلی خوراک
|
12,93,88,782
|
دوسری خوراک
|
5,34,76,008
|
60 سال سے زیادہ عمر
|
پہلی خوراک
|
8,62,64,550
|
دوسری خوراک
|
4,44,30,571
|
میزان
|
63,43,81,358
|
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے دائرہ کار کو تیز کرنے اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34،763 مریضوں کی صحت یابی سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے) بڑھ کر 3،19،23،405 ہوگئی ہے۔
اس کے نتیجے میں ہندوستان کی صحتیابی کی شرح 97.51 فیصد ہے۔
مسلسل 64ویں دن یومیہ 50000 سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد 42909 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں سردست زیرعلاج مریضوں کی تعداد 376324 ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کا محض 1.15 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں بڑی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 1419990 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک 52.01 کروڑ (520146525) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ایک طرف جب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 2.41 فیصد ہے، جو گزشتہ 66 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح بھی سردست 3.02 فیصد ہے، جو پچھلے 66 دن میں 3 فیصد سے بھی کم اور مسلسل 84 دنوں میں 5 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے ۔
**********
(U: 8453)
(Release ID: 1750405)
Visitor Counter : 206
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam