وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب ایل موروگن ریاست کرناٹک کے دوروزہ دورے پر رہیں گے


وزیر مملکت آج شام میسور پہنچیں گے اور کل وہاں پر متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے

Posted On: 28 AUG 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/اگست2021 ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب ایل موروگن، کل دوپہر میسورو میں آل انڈیا ریڈیو کے احاطے میں بھارت کی آزادی کے 75 برس کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک جزو کے طور پر ریجنل آؤٹ ریچ بیورو، کرناٹک کے میسورو فیلڈ آفس کے ذریعے منعقدہ تین روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

اس کے بعد وزیر موصوف آل انڈیا ریڈیو، میسورو میں موسیقی کے فنکاروں کی ایک فوٹو گیلری ناڈالیا کا دورہ کریں گے۔

سویرے آل انڈیا ریڈیو کے اپنے دورے سے قبل وہ ستور مٹھ کے قابل احترام جگد گرو ڈاکٹر شیوراتری راجندر مہاسوامی جی کی 106ویں یوم پیدائش تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ میسورو کے جے ایس ایس کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8416



(Release ID: 1750016) Visitor Counter : 143