وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ڈرونس کے نئے ضابطے ہندوستان میں اس شعبے  کے لئے ایک سنگ میل  لمحہ کا تعارف کرائیں گے: وزیراعظم

Posted On: 26 AUG 2021 1:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍ اگست  :  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈرونس کے نئے قواعد  ہندوستان میں اس سیکٹر کے لئے  ایک سنگ میل لمحہ کا تعارف کرائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ ڈرونس کے نئے قواعد  اسٹارٹ اپس کو زبردست مدد  فراہم کریں گے اور  اس سیکٹر میں  کام کرنے والے  ہمارے نوجوانوں کے  لئے مدد  گار ثابت ہوں گے۔

سلسلے وار ٹوئیٹس  میں وزیراعظم نے کہا  :

‘‘ڈرونس کے نئے قواعد  ہندوستان میں اس سیکٹر کے لئے  ایک سنگ میل لمحہ کا تعارف کرائیں گے۔ یہ ضابطے  اعتماد اور  خود سند ، منظوریوں، تعمیل کی ضرورتوں کی بنیاد پر مبنی ہیں اور داخلے کی رکاوٹیں  خاطر خواہ طور پر کم کردی گئی ہیں۔

ڈرونس کے نئے قواعد اسٹارٹ اپس اور اس سیکٹر  میں  کام کرنے والے ہمارے نوجوانوں کی زبردست مدد کرے گا۔ یہ  اختراع اور کاروبار کے لئے نئے امکانات  پیدا کرے گا۔ یہ  ہندوستان کو  ڈرون کا ایک  مرکز  بنانے کے لئے  اختراع، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ میں ہندوستان کی طاقت کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-8302


(Release ID: 1749196)