صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ -19 ویکسی نیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا


مرکز اسکول استاتذہ کو ویکسین لگانے کےلئے اگست کے آخری ہفتے میں دو کروڑ اضافی وکیسین فراہم کرے گا

کووڈ 19 ادویات کے بفر اسٹاک کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 25 AUG 2021 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ، 25اگست   ، 2021

 

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے مرکزی فارما سکریٹری محترمہ ایس اپرنا کی موجودگی میں تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی قیادت کی۔کووڈ-19 ویکسی نیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ریاستوں کو دوسری خوراک دینے اور اسکول اساتذہ اور اسکول اسٹاف (سرکاری اور پرائیویٹ دونوں)کو  ویکسین دینے کو بڑھاوا دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاح دی گئی۔ریاستوں کو ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج (ای ایس آر پی) فنڈز کے فوری استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ آنے والے تہوار کے موسم سے قبل کووڈ مناسب رویہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

مرکزی صحت سکریٹری نے دوسری خوراک کی کوریج کو بڑھانے کے لئے ضلعی سطح کا ایک یقینی منصوبہ بنانے پر زور دیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص دن /مخصوص ویکسی نیشن سائٹس (سی وی سی ) کے مخصوص وقت / اوقات معین کریں ۔انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ مستحقین میں آگاہی بڑھانے کےلئے وسیع پیمانے پر آئی ای سی مہمات چلائیں ۔ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ ایسے اضلاع کی نشاندہی کریں جن کی ویکسین کوریج ریاستی اوسط سے کم ہے اور ان اضلاع میں ویکسی نیشن کی پیش رفت کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی کریں ۔

مرکزی وزیر صحت کے اعلان کے مطابق دو کروڑ سے زیادہ  ویکسین 27اگست سے 31اگست 2021کے درمیان ریاستوں کو اسکول کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکے لگانے کے لیے روانہ کی جائیں گی۔ریاستیں /مرکزی زیر انتظام علاقے یو ڈی آئی ایس ای (یونیفائڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم آف ایجوکیشن) سے ڈاٹا استعمال کر سکتے ہیں اور ریاستی تعلیمی محکموں ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن  ، نوودیا  ودیالیہ سنگتھن وغیرہ کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ جس سے اس  ویکسینیشن پروگرام کو ضروری رفتار  فراہم کی جا سکے۔

مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں کو آئندہ تہوار کےسیزن کے دوران کووڈ معاملوں میں اضافے کے حوالے سے خبردار کیا اور انہیں مشورہ دیاکہ اس پر قابو پانے کےلئے صحت عامہ کے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کیرالہ کی مثال دی جہاں پچھلے ہفتے اونم کے تہوار کے بعد کووڈ معاملوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای سی آر پی دوسرے پیکیج کے پچاس فیصد فنڈ کے ساتھ جو کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی تقسیم کر دیا گیا ہے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ دوسرے پیکیج ای سی آر پی کے تحت سامان ، مشینری ، بیڈ ، ادویات وغیرہ خریدنے کے لیے فوری طور پر خریداری اور سپلائی کے احکامات پر عمل کریں۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ماہانہ اخراجات کا منصوبہ بنائیں اور زمین پر متعلقہ جسمانی پیش رفت کی نگرانی کریں۔

کووڈ -19 کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کے مناسب بفر اسٹاک کو برقرار رکھنے کی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ ریاستیں کووڈ ادویات کا بفر اسٹاک بھی خرید سکتی ہیں اور انہیں برقرار رکھ سکتی ہیں جنہیں وہ ضروری سمجھتے ہیں دیگر آٹھ ضروری کووڈ ادویات جو کہ وزارت صحت کی طرف سے لازمی قرار دی گئی  ہیں۔

مرکزی سکریٹری (فارما) نے ریاستوں کو خبردار کیا کہ ان میں سے بیشتر ادویات صرف دو سے چار ہفتوں بعد پیداوار کے لیے فراہم کی جاسکتی ہیں (جب بیچ ضروری کوالٹی ٹیسٹنگ سے گزرتا ہے) جس میں ان کی خریداری کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے  کہ جب معاملے  کم ہوں اور اس وجہ سے طلب کم ہو تو وہ اسٹاکر  انداز میں خریداری کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ پیداوار کی رسد متاثر نہ ہو۔

محترمہ وندنا گرنانی ، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (این ایچ ایم) ، ڈاکٹر منوہر اگنانی ، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) ، جناب وکاس شیل ، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) ، جناب وشال چوہان ، جوائنٹ سکریٹری (صحت) پرنسپل سکریٹری (صحت) ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (صحت) ، مشن ڈائریکٹر (این ایچ ایم) اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی نگرانی افسران کے ہمراہ موجود تھے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:8271

 


(Release ID: 1749120) Visitor Counter : 177