وزارت دفاع
مشن ساگر – بھارتی بحری جہاز ایراوت طبی ساز وسامان کی سپلائی کے لئے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ پہنچا
Posted On:
24 AUG 2021 11:51AM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍ اگست : بھارتی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ایراوت 10 لکوڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کنٹینرس پہنچانے کے لئے 24 اگست 2021 کو انڈو نیشیا کے شہر جکارتہ میں تان جنگ پریوک پورٹ پہنچا۔ یہ جہاز انڈو نیشیا سرکار کی طبی ضروریات پورا کرنے کے لئے وہاں پہنچا ہے۔
طبی ساز وسامان کی سپلائی مکمل کرنے پر اور جاری مشن ساگر کے حصے کے طور پر آئی این ایس ایراوت اس خطے میں دیگر دوست ملکوں کو طبی ساز وسامان سپلائی فراہم کرے گا۔
آئی این ایس ایراوت ماضی میں بحر ہند میں اپنی مختلف راحتی کوششیں انجام دیتا رہا ہے۔ اس سے پہلے اسی جہاز نے طبی امداد فراہم کی تھی اور 5 لکوڈ میڈیکل آکسیجن کنٹینرس (100 ایم ٹی) سپلائی کئے تھے اور 24 جولائی 2021 کو انڈو نیشیا کو 300 آکسیجن کنسنٹریٹرس سپرد کئے تھے۔
ہندوستان اور انڈو نیشیا کے درمیان مضبوط ثقافتی رشتے اور شراکت داری ہے اور دونوں ہی ملک ایک محفوظ ہند –بحر الکاہل کے لئے مل کر کام کرتے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی بحریہ مستقل مشترکہ بحری مشقیں کرتی ہیں اور باہمی مشقوں کے علاوہ مربوط گشت کی شکل میں بھی بحری مشقیں کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-8073
(Release ID: 1748487)
Visitor Counter : 303