صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ مجموعی طور پر 58.25 کروڑ کے نشان سے تجاوز کر گیا


ملک میں صحتیابی کی شرح 97.63 فیصدہوئی، جو مارچ 2020 کے بعد سے اپنے اعلیٰ ترین مقام پر ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25072 نئے معاملات درج کیے گئے

بھارت میں سرگرم معاملات اس وقت 333924 کے بقدر ہیں، جو گذشتہ 155 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے

سرگرم معاملات کی تعداد مجموعی معاملات کا 1.03 فیصد ہے؛ یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے

یومیہ مثبت شرح (1.94 فیصد) گذشتہ 28دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 23 AUG 2021 11:50AM by PIB Delhi

بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد آج صبح 8 بجے تک حاصل ہوئی عارضی رپورٹ کے مطابق 58.25 کروڑ (582549595) سے تجاوز کر گئی ہے۔ ٹیکہ کاری کا یہ ہدف 6469222 سیشنوں کے توسط سے حاصل کیا گیا ہے۔

آج صبح 8 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری کی تفصیل اس طرح سے ہے:

حفظانِ صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,03,53,405

دوسری خوراک

82,15,000

ہراول دستے کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,04,397

دوسری خوراک

1,25,74,264

18 سے 44 برس کی عمر کے زمرے کے افراد

پہلی خوراک

21,69,00,386

دوسری خوراک

1,94,77,956

45 سے 59 برس کی عمر کے زمرے کے افراد

پہلی خوراک

12,26,16,599

دوسری خوراک

4,87,88,970

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,33,38,747

دوسری خوراک

4,19,79,871

مجموعی تعداد

58,25,49,595

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لانے اور اس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 44157 کورونا سے متاثر مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی مجموعی  طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں (وبائی مرض کی شروعات کے بعد سے) کی تعداد بڑھ کر 31680626 ہوگئی ہے۔

نتیجتاً، بھارت میں صحتیابی کی شرح 97.63 فیصد ہوگئی ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے اعلیٰ شرح ہے۔

مرکز ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مسلسل تعاون کے نتیجے میں گذشتہ 57 دنوں سے مسلسل 50000 سے کم نئے یومیہ معاملات درج کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25072 نئے معاملات درج کیے گئے، یہ گذشتہ 160 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

 

کورونا سے متاثرہ مریضوں کے تیزی سے صحتیاب ہونے اور نئے مریضوں کی تعداد میں تخفیف کے نتیجے میں سرگرم معاملات کی تعداد کم ہوکر 333924 ہوگئی ہے جو کہ 155 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ سرگرم معاملات کی تعداد فی الوقت ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا محض 1.03 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔

 

ملک بھر میں کووِڈ جانچ صلاحیت غیر معمولی طور پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں 1295160 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 50.75کروڑ سے زائد (507551399) جانچیں  کی جا چکی ہیں۔

ایک طرف جہاں کووِڈ جانچ صلاحیت ملک بھر میں بڑھا دی گئی ہے، وہیں ہفتہ وار مثبت شرح فی الوقت 1.91 فیصد سے نیچے ہے، جو گذشتہ 59 دنوں سے 3فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح فی الحال 1.94 فیصد ہے۔ گذشتہ 28 دنوں سے یومیہ مثبت شرح 3 فیصد سے نیچے اور مسلسل 77 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8072



(Release ID: 1748332) Visitor Counter : 230