وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آنجہانی کلیان سنگھ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
Posted On:
21 AUG 2021 10:25PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21اگست، 2021/
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ، گورنر اور سینئر لیڈر آنجہانی کلیان سنگھ جی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سلسلہ وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا
’’اس غم کو بیان کرنے کےلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ کلیان سنگھ جی...ماہر سیاستداں، تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر، زمینی سطح کے لیڈر اور ایک عظیم انسان تھے۔اترپردیش کی ترقی میں ان کاتعاون لاثانی ہے۔ان کےبیٹے جناب راجیو سنگھ سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی۔
ہندوستان کے ثقافتی ارتقائے نو میں ان کے تعاون کے لئے آنے والی نسلیں کلیان سنگھ جی کی ہمیشہ شکرگزار رہیں گی۔ ہندوستان اقدارمیں ان کا یقین مستحکم تھا اور ہ صدیوں پرانی ہماری روایات پر انہیں فخر تھا۔
کلیان سنگھ جی، سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کروڑ لوگوں کی آوزبنے۔ انھوں نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بے شمار کوششیں کیں۔‘‘
*****
ش ح۔ ن ر (22.08.2021)
U NO: 8156
(Release ID: 1747953)
Visitor Counter : 146
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam