اسٹیل کی وزارت
آزادی کا امرت مہو تسو منانے کی خاطر اسٹیل کی وزارت کے سیل-بی ایس پی اور سیل- وی آئی ایس ایل کی جانب سے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
19 AUG 2021 2:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍ اگست :آزادی کا امرت مہو تسو منانے کی خاطر اسٹیل کی وزارت نے اپنے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں مہا رتنا سی پی ایس ای ، سیل کی جانب سے ٹاپک انڈیا ایٹ 75 پر ایک کوئز کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ایم ٹی ٹی بیچ - 2021 کے مینجمنٹ ٹرینیز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ایس کے دوبے، ای ڈی (پی اینڈ اے) نے کوئز پروگرام کا افتتاح کیا۔ کوئز پروگرام کے شرکاء کی طرف سے ٹاپک انڈیا ایٹ 75 پر دلچسپ اور معلوماتی سوال کے جوابات دیئے گئے۔
سیل – وی آئی ایس ایل پلانٹ میں وی آئی ایس ایل سلور جبلی اسٹیڈیم بھدراوتی میں پرجوش طریقے سے یوم آزادی منایا گیا۔ آزادی کا امرت مہو تسو منانے کے لئے حب الوطنی گانے اور رنگولی مقابلے کا بھی پلانٹ میں اہتمام کیا گیا ، جو اس تقریب کا ایک حصہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-8034
(Release ID: 1747353)
Visitor Counter : 238